مظفرآباد

عوام کا بلدیاتی نمائندگان کو ملنے والے فنڈز پبلک کرنے کا مطالبہ

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)عوام نے بلدیاتی نمائندگان کو ملنے والے فنڈز پبلک کرنے کا مطالبہ کر دیا گزشتہ عرصہ میں بلدیاتی نمائندگان کو ملنے والے فنڈز کہاں لگے علاقے میں کیا تعمیر وترقی ہوئی عوام کے سامنے لایا جائے ذرائع کے مطابق بڑے پیمانے پر اس فنڈز میں بھی خرد برد اور کرپشن کی گئی بلدیاتی نمائندوں کی سکیمیں اوپن کی جائیں تاکہ سب جو معلوم ہو سکے کہ بلدیاتی فنڈز کہاں خرچ ہوئے عوام بھی اپنے متعلقہ وارڈ اور نہ لگنے والی سکیمیوں کی پوچھ کریں تاکہ عوامی پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر لگ سکے تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن کو تین سال کا عرصہ بیت گیا تین سالوں میں بلدیاتی نمائندوں کو بڑے پیمانے پر فنڈز ملے لیکن بڑے پیمانے پر اس پیسے میں کرپشن کی گئی پچاس ہزار ایک لاکھ والی سکیمیں ریکارڈ میں تو موجود ہیں لیکن گراؤنڈ پر کچھ نہیں عوام نے بلدیاتی نمائندوں کے فنڈز پر تحفظات کھڑے کر دیے عوام عوامی منصوبوں کو سامنے لائیں کہاں کرپشن ہوئی یے اس کو بھی عوام کے سامنے لایا جائے عوام کو بلدیاتی نظام پر بڑی امیدیں وابستہ تھیں لیکن الیکشن کے بعد بلدیاتی نمائندوں کے کام کاج سے عوام ناخوش دکھائی دیئے کسی جگہ کوئی اہم منصوبہ نظر نہ آسکا پچاس ہزار لاکھ روپے کی سکیمیں بندر بانٹ کے طور تقسیم کی گئیں نہ کوئی چیک اینڈ بیلنس بلدیاتی نمائندے اس رقم کو مال غنیمت سمجھ کر تقسیم کرنے لگے لیکن گراؤنڈ پر بہت کم یہ پیسہ لگا ہوا دکھائی دے رہا ہے حکومت بلدیاتی نمائندوں کو ملنے والے فنڈز کی تحقیقات کرتے ہوئے اس کو چیک کرے تاکہ عوام کو بھی معلوم ہو سکے عوام کے نام پر کتں ا پیسہ کہاں آیا ہے ذرائع کے مطابق بہت کم جگہوں پر پیسہ لگایا گیا ہے باقی صرف کاغذوں میں منصوبے دکھائی دے رہے ہیں

Related Articles

Back to top button