میلاد کمیٹی ملازمین کی میلاد کانفرنس‘عاشقان رسول کا جم فقیر امنڈ آیا

مظفرآباد(محاسب نیوز)مرکزی میلاد کمیٹی ملازمین کے زیر اہتمام 1500 واں جشن میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں بارہویں سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا انعقاد، جامع مسجد ڈسٹرکٹ کمپلیکس مظفرآباد میں عاشقان رسول کا جم غفیر امڈ آیا۔ صبح 9 بجے سے ساڑھے 10 بجے تک دورد و سلام کی خصوصی نشست منعقد ہوئی۔ محفل پاک میں جید علماء اکرام و مشائخ عظام، نعت خوان،افیسران و ملازمین سمیت عاشقان مصطفٰی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بذریعہ قرعہ اندازی 3 خوش نصیب ملازمین کو عمرہ کے ٹکٹس دئیے گئے۔ محفل پاک سے مہمان مقرر انٹرنیشنل سکالر ترجمان بھیرہ شریف علامہ ڈاکٹر محمد نعیم الدین الازہری نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ وقت ہے کہ امت اتحاد کے ساتھ دامن مصطفی کو مضبوطی سے تھام لے۔ آپ کے بتائے گئے طریقوں کے مطابق زندگی گزاریں۔ہم حضور نبی اکرم صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنت و سیرت پر عمل کرکے کامیاب ہو سکتے ہیں۔ حضور کے بتائے گئے فرامین کے مطابق سلام کو عام کریں۔ سلامتی والا سلوک اور رویہ اپنائیں۔ کھانا کھلانے کے سلسلے کو عام کریں، صلہ رحمی کریں، نیک اور سچے دل کے ساتھ جشن ولادت مصطفیٰ منائیں۔ تقسیم کی طرف جانے سے پرہیز کریں۔ محفل میں محمد عتیق جھاگوی سرپرست اعلی مرکزی سیرت کمیٹی، صدر مرکزی سیرت کمیٹی محمد عتیق کیانی، ڈی ائی جی ریٹائرڈ شیخ طاہر قیوم، وائس چیئرمین علماء ومشائخ کونسل قاضی سہیل احمد، سیاسی و مذہبی شخصیات اور ملازمین جریدہ و غیر جریدہ کے علاوہ تنظیمات کے نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔