مہاجرین کے احساسات کا احترام ریاستی وحدت کیلئے ضروری ہے، زاہد امین

مظفرآباد(محاسب نیوز)چیئرمین مظفرآباد سٹی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن زاہد امین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اڑھائی لاکھ جانیں و عصمتیں لٹانے والے مہاجرین جموں اور وادی کشمیر میں گھر بار قربان کر دینے والے مہاجرین مقیم پاکستان کے احساسات کا احترام ریاستی وحدت کیلئے لازم و ملزوم ہے،انہوں نے کہا کہ زرپرست، مفاد پرست اور ابن الوقت جعلی مہاجر ممبران اسمبلی نے عوامی اعتماد کو پارہ پارہ کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہجرت کے نام پر مال دولت اور جائیداد کی پارلیمانی دوڑ میں پیش پیش ماجد خان اور جاوید بٹ جیسے جعلی مہاجر ممبران اسمبلی کو اپنی بداعمالیوں پر کوئی ندامت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ مہاجرین کے نام پر لوٹ مار اور لوٹا کریسی کا منافع بخش کاروبار کرنے والے ممبران اسمبلی کی اصلاح و تطہیر جائز عوامی مطالبہ ہے،انہوں نے کہا کہ اصلاح احوال کا دائرہ صرف مہاجرین جموں و کشمیر کی حد تک ہی نہیں رکھا جانا چاہیے، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیرکے ممبران اسمبلی کی جاریہ مجموعی بدعملی و بداعمالی کی اصلاح بھی بہت ضروری ہے



