مظفرآباد

لاک ڈاؤن کے بعد شہر اقتدار میں مہنگائی کا جن بے قابو

مظفرآباد(خبرنگارخصوصی)شہر اقتدار مظفرآباد میں مصنوعی مہنگائی کا جن قابو نہ کیا جا سکا۔ لاک ڈاؤن سے تاحال ہر دکاندار اپنے اپنے انراخ وصول کرنے میں مصروف عمل ٹماٹر 280، 300،350روپے سبزیاں پھل سب کے مختلف نرخ مقررکر رکھے ہیں پرائس کنٹرول کمیٹی کی جاری کردہ ریٹ لسٹ پر کم تاجر عملدرآمد کرتے ہیں لاک ڈاؤن کے دوران بعض سبزی فروٹ فروشوں نے شیلٹر بند کرکے شہریوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھایا عوامی حلقوں کا شدید رد عمل، ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول کمیٹی سے نوٹس لینے اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کا مطالبہ کیاہے۔ اپنے منافع خور تاجروں کی دکانیں سیل کر کے ان کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ دیگر سبق سیکھ سکیں۔

Related Articles

Back to top button