بازل نقوی کی زیر قیادت ریلی، لچھراٹ فیلڈ مارشل، افواج پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا

مظفرآباد (محاسب نیوز/پی آئی ڈی)حلقہ لچھراٹ سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور افواج پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا، وزیر حکومت سید باذل علی نقوی کی قیادت میں ائیرپورٹ سے گھن چھتر تک تکمیل پاکستان ریلی سینکڑوں کی تعداد میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی شرکت لچھراٹ کی عوام پاک فوج سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا معرکہ حق اور آپریشن بینان مرصوص کی شاندار کامیابی پہ افواج پاکستان کو مبارک باد پیش کی گھن چھتر میں تکمیل پاکستان کنونشن میں گھن چھتر کی بزرگ شخصیت حاجی میر شاہجان اور امیدوار لوکل کونسلر پاکستان تحریک انصاف شجاز میر نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور خاندان سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور افواج پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والے عناصر کے ساتھ تعلق ختم کرتے ہوئے تکمیل پاکستان کے کاروان کا حصہ بن گئے اس موقع پہ وزیر حکومت پیر سید باذل علی نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار پاکستان سید عاصم منیر کی محنت رنگ لے آئیں پاکستان عالمی دنیا میں مضبوط بن کہ ابھرا آج دنیا بھر میں مختلف ممالک پاکستان سے معاہدہ جات کر رہے ہیں