گزٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کا 18نکاتی چارٹر پر عملدرآمد کا مطالبہ

راولاکوٹ (اخلاق احمد خان) گزیٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن پونچھ نے اپنے 18 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ داران کو متنبہ کیا ہیکہ اگر دی گئی ڈیڈ لائن سے قبل ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیئے جاتے تو تنظیم کی جانب سے مقررہ تاریخ کے بعد دیئے جانے والے لائحہ عمل کی مکمل حمایت کریں گے۔۔ منگل کے روز پریس بریفنگ کے دوران صدر گزیٹیڈ ایسوسی ایشن پونچھ ظفر اقبال، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر طاہر محمود، نائب صدر اظہر محمود، سیکرٹری مالیات رضوان آزاد، سیکرٹری اطلاعات اعتزاز عبدالرحمن اور جوائنٹ سیکرٹری مہناز اکرم نے کہا ہیکہ آزاد جموں کشمیر گزیٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کا اجلاس مورخہ 04 جولائی 2025 کو مظفر آباد میں ہوا۔ اجلاس میں جریدہ آفیسران کے حل طلب مسائل کے حوالہ سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ عہدیداران نے حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے مسائل کو یکسو کرنے کے بجائے مزید معاملات کو پیچیدہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس نے متفقہ طور پر چارٹر آف ڈیمانڈ کے بذیل نکات کے حوالہ سے جو قبل ازیں بھی حکومت آزاد کشمیر کے نوٹس میں لائے گئے ہیں مرحلہ وار قانونی و دیگر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان مطالبات میں آزاد کشمیر کے اکثر محکمہ جات پر آسامیاں خالی ہونے کے باوجود بروقت سلیکشن بورڈ نہیں کیئے جارہے بلکہ کچھ محکمہ جات میں عرصہ دراز سے کرنٹ چارج تعیناتیاں کی گئی ہیں جومعزز عدالت العظمیٰ کے مقدمہ فہد ابرار بنام آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر کے فیصلہ کی خلاف ورزی ہے۔ تنظیم مطالبہ کرتی ہیکہ فوری طور پر جملہ ملازمین کے سلیکشن بورڈ/ سلیکشن کمیٹیوں کے معاملات یکسو کیئے جائیں بصورت دیگر تنظیم معزز عدالت سے فیصلہ پر عملدرآمجد کے لئے رجوع کرنے کے ساتھ ساتھ قانونی حق بھی استعمال کر ے گی۔ آزاد کشمیر میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الا?نسز میں تفاوت سے کلاس سسٹم کو فروغ دیا جارہاہے۔ لہذا اس سسٹم کی حوصلہ شکنی کے لئے ڈیمپارٹمنٹ اسپیسیفک الا?نسز جو مختلف محکموں کو مختلف سکیلز (2008، 2011 و2017) پر دیئے جارہے ہیں انہیں یکساں طور پر 2022 کے سکیل پر نافذ کیاجائے۔ علاوہ ازیں سیکرٹریٹ ملازمین کو Running Basic pay پر سیکرٹریٹ الا?نس دیا جارہاہے جس سے تنخواہوں میں نمایاں تفاوت پیدا ہوگئی ہے