مظفرآباد

چیئر پرسن مسلم کانفرنس شعبہ خواتین سمعیہ ساجد نے”سفیر امن ایوارڈ“حاصل کرلیا

مظفرآباد (خبرنگارخصوصی) بین الاقوامی این جی او انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ (INSPAD) نے آزاد کشمیر کی ممتاز سیاسی و سماجی رہنما،چیئرپرسن کشمیر ویمن الرٹ فورم (KWAF) اور مرکزی چیئرپرسن مسلم کانفرنس خواتین ونگ،محترمہ سمعیہ ساجد کو ان کی انسانی حقوق، قیام امن مذہبی ہم آہنگی و سفارت کاری میں موثر اور نمایاں خدمات پر ایمبیسڈر آف پیس (سفیرِ امن) کے ٹاہیٹل ایوارڈ سے نوازاہے۔ یہ اعزاز اُن کی قلمی، نظریاتی، سیاسی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے، جو وہ مسئلہ کشمیر، نظریہ الحاقِ پاکستان، خواتین کے حقوق اور امن و ہم آہنگی کے لیے انجام دے رہی ہیں۔سمعیہ ساجد کا تعلق مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان کے نظریاتی علمی خانوادے سے ہے جو قیامِ پاکستان سے آج تک تحریکِ آزادی کشمیر سے فکری نظریاتی و جذباتی طور پر وابستہ ہے۔ وہ برسوں سے اپنے قلم اور عمل و کردار کے ذریعے یہ پیغام عام کر رہی ہیں کہ کشمیر کی منزل صرف پاکستان ہے۔محترمہ سمعیہ ساجد نے نہ صرف اپنی تحریروں بلکہ عملی سرگرمیوں کے ذریعے بھی مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button