مظفرآباد

شیڈول، جاری)آئندہ ہفتے سے تواتر کیساتھ کمیٹی کے اجلاس منعقد کیے جائینگے، عبدالماجد خان

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر)چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی خان عبدالماجد خان نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔ اس موقع پر محاسب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس شیڈول جاری کر دیا گیا ہے اور آئندہ ہفتے سے تواتر کے ساتھ کمیٹی کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سے ڈھائی برسوں سے آڈٹ پیراجات اور بیک لاگ موجود ہیں جس کے باعث احتسابی عمل متاثر رہا۔ اس ضمن میں تمام محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاسوں کے لیے اپنی مکمل تیاری یقینی بنائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے چیف سیکرٹری کو باقاعدہ مکتوب ارسال کیا گیا ہے جس میں پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسرز اور ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس کو ہدایت دینے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ وہ آڈٹ پیراجات کے حوالے سے کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔چیئرمین پی اے سی نے مزید بتایا کہ سیکرٹری مالیات کو بھی مکتوب ارسال کیا گیا ہے تاکہ محکمہ مالیات آئندہ اجلاسوں کے لیے اپنی تیاری مکمل کرے۔ اسی طرح محکمہ آڈٹ کے ڈائریکٹر جنرل کو بھی طلب کر کے بیک لاگ اور زیر التوا آڈٹ پیراجات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے دفتر میں ایک خصوصی کمپلائنس سیل (Compliance Cell) قائم کر دیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button