ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر فدا حسین کے مختلف مراکز صحت کے دورے

میرپور(بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین راجہ نے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرویلنس محمد ریاض نے مختلف بنیادی مراکز صحت کا اچانک وزٹ کیا جس میں رورل ہیلتھ سنٹر اسلام گڑھ، بنیادی مرکز صحت پلاک، بنیادی مرکز صحت اوناع تحصیل ڈڈیال، بنیادی مرکز صحت رٹہ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈڈیال شامل ہیں۔دورہ کے دوران اُنہوں نے سٹاف کی حاضری، مریضوں کی آمدورفت اور اُن سے سٹاف کے برتاؤ، ای پی آئی سنٹر میں ویکسینیشن کوریج و کولڈ چین مینجمنٹ، ڈیفالٹرز بچوں کی فہرست، ایکسرے روم، میل و فیمل میڈیکل وارڈز، واش رومز، ایم۔این۔سی۔ایچ سنٹر، برنگ پٹ، میڈیکل سٹور میں موجود ادویات، لیبر روم، ایمبرجنسی سروسز، مائنر او- ٹی ڈینٹل میڈیکل یونٹ،و دیگر ساز و سامان کا جائزہ لیا گیا نیز مراکزِ صحت پر صفائی اور دیگر انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ دفتری اوقات کار و سنٹر ہذا کی صفائی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ”صفائی نصف ایمان ہے” ایسے اسٹاف جو قواعد و ضوابط پر عمل نہیں کرتے کے خلاف تحت ضابطہ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی لہذا تمام مراکز صحت اپنے اپنے سنٹرز کی صفائی و ستھرائی کو اولین ذمہ داری سمجھیں اور آنے والے مریضوں کو صحت کی سہولیات بروقت مہیا کی جائیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مراکز صحت پر تعینات ملازمین کو اپنی کارکردگی و حاضری بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کے ساتھ بہترین رویہ رکھنے اور اُنہیں ہیلتھ ایجوکیشن فراہم کرنے کی ہدایت دیں۔



