مظفرآباد

NOC کیلئے سخت شرائط،غیر قانونی تعمیرات وتجاوزات میں اضافہ ہو گیا

مظفرآباد(رپورٹ: جہانگیر حسین اعوان) غلط پالیسی عوام کیلئے آسانیوں کے بجائے مشکلات 7محکموں اداروں سے تعمیرات کیلئے این او سی کی شرط عام شہری کیلئے 1کمرہ تک تعمیر کرنا مشکل ہو گیا۔ غیر قانونی تعمیرات ہونے لگیں۔ میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کی آمدن میں واضع کمی ہو گئی جبکہ این او سی کے حصول کیلئے عام شہری بھی رشوت دینے پر مجبور ہو چکا ہے۔ شہر بھر میں غیر قانونی تعمیراتی انسپکٹر تجاوزات کے مزے ہوگئے ڈپٹی کمشنر مظفرآبادنے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا اعلان کیا شہریوں سول سوسائٹی نے ڈپٹی کمشنر مظففرآباد کے اس اعلان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے توجہ دلائی ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات، پلازے، مارکیٹس، گھروں کی تعمیر معلومات حاصل کریں کس کس نے این او سی حاصل کررکھی ہے۔ اور کون کون بدوں این او سی تعمیرات کر رہا ہے۔ ان کے خلاف کارروائی کریں جگہ جگہ غیر قانونی کٹنگ کی جار ہی ہے۔ اس کو ادادرے کیوں روک نہیں رہے ہیں خطرناک علاقوں ندی نالوں دریاؤں کنارے تمعیرات کا زمہ دار کون ہے اس کا نوٹس لیا جائے اور این او سی کے حصوصل کو آسان بنانے کیلئے صرف میونسپل کارپوریشن سے منظوری کا عمل رکھا جائے۔

Related Articles

Back to top button