محکمہ کی نااہلی،دارالحکومت اور گردونواح میں ڈینگی کیس بڑھنے لگے

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)محکمہ صحت کی نااہلی مظفرآباد اور اس کے گردو نواح میں ڈینگی وائرس کے کیس بڑھنے لگے اس قبل ڈینگی وائرس سے متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے محکمہ صحت کسی قسم کی آگاہی مہم شروع کرنے میں بری طرح ناکام بروقت تشخیص نہ ہونے سے لوگ ڈینگی وائرس کا شکار ہوکر موت کے منہ میں جانے لگے ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا کر لوگوں کی زندگیوں کو بچایا جائے ہسپتالوں کے اندر ڈینگی وائرس کی بروقت تشخیص نہ ہونے سے کئی مسائل جنم لینے لگے کسی ایریا میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم کا آغاز نہ ہو سکا پٹہکہ میں دو جانیں ڈینگی وائرس سے موت کے منہ میں چلی گیئں وزیر صحت نوٹس لیں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور گھروں میں پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی وائرس میں اضافہ ہونے لگا پہلی بار دارالحکومت سمیت پٹہکہ اور اس کے مضافات میں ڈینگی کے بے شمار کیس سامنے آگے محکمہ ہیلتھ اپنے فرائض سر انجام دینے میں ناکام لوگ موت کے منہ میں جانے لگے ہنگامی بنیادوں پر ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں ذرائع کے مطابق ہسپتالوں کے اندر بروقت اس وائرس کی تشخیص نہیں ہو رہی اور نہ ہی عام طور پر اس کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں ہلکے بخار کے بعد لوگ اچانک موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں لیکن یہاں پر محکمہ صحت کی ٹیمیں اس وائرس کو قابو کرنے اور لوگوں کو اس سے بچاؤ کی آگاہی دینے میں مکمل طور پر ناکام ہیں حکومت فوری طور پر ڈینگی وائرس کو روک کر انسانی جانوں کو بچائیں اس سے قبل مظفرآباد اور پٹہکہ کء لوگ ڈینگی وائرس کا شکار ہو کر قبر میں چلے گے لیکن ہمارے ادارے مکمل طور پر اس وائرس کو قابو کرنے میں ناکام ہیں حکومت اداروں کو فوری حرکت میں لاکر ڈینگی وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسز کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھائیں،،