ہٹیاں بالا، بوائز انٹر سائنس کالج کھلانہ کے فرسٹ ایئر کے تمام طلباء فیل

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)میر پور بورڈ آزاد کشمیر کے سالانہ فرسٹ ائیر کے نتائج گورنمنٹ بوائز انٹر سائنس ماڈل کالج کھلانہ کا رزلٹ صفر، تمام طلبہ فیل ہو گئے،اساتذہ کی عدم حاضری کے باعث فرسٹ ائیر کا رزلٹ صفر رہا،کھلانہ کالج کے فرسٹ ائیر کے تمام طلبہ کا رزلٹ صفر آنے پر والدین اور عوامی حلقوں نے سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ پورا سال کالج میں اساتذہ کی حاضری نہ ہونے کے باعث طلبہ تعلیم سے محروم رہے اور نتیجے کے طور پر رزلٹ مکمل طور پر صفر آیا،والدین نیمیبنہ الزام لگایا کہ محکمہ کالجز کے آفیسران انتظامیہ کے علم میں بارہا مسائل لائے گئے لیکن اس کے باوجود اساتذہ کی حاضری یقینی نہیں بنائی گئی،قصوروار طلبہ نہیں بلکہ محکمہ کالجز کے آفیسران،انتظامیہ اور اساتذہ ہیں لیکن سزا بچوں کو دی جارہی ہے،بتایا جائے؟بچوں یا انکے والدین کا کیا قصور ہے والدین کا کہنا ہے ہمارا یہی قصور ہے کہ ہم مہنگائی کے دور میں اپنے پیٹ پر پتھر باندھ کر بچوں کے تعلیم کے اخراجات پورے کرتے ہیں بدلے میں رزلٹ صفر ملتا ہے بہت زیادہ افسوس ہوتا ہے حرام کھانے والے اساتذہ پر جو معاشرہ میں اس مقدس پیشہ کے نام پر سیاہ دھبہ قومی خزانہ پر بوجھ بنے بیٹھے ہیں حکام بالا کارروائی بھی نہیں کرتے ایسے عناصر کے خلاف جو ادارہ میں حاضر بھی نہیں ہوتے اور قومی خزانہ سے تنخواہ بھی لیتے ہیں والدین،عوامی حلقوں کا مزید کہنا ہے کہ شاہد گلزار نامی فزکس،مبشر بٹ نامی بیالوجی اور جواد شیخ نامی انگلش کا لیکچرر یہ ادارہ میں مکمل حاضر ہی نہیں ہوتے انکے خلاف متعدد مرتبہ حکام کو توجہ دلوائی مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے کس سے شکایت کریں کس سے انصاف مانگیں طلبہ کے والدین اور کھلانہ کی کمیونٹی نے ادارہ کی خراب صورتحال پر فیصلہ کن شدید احتجاج کرنے پر غور فکر شروع کر دیا علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد مرتبہ آفیسران سے وفد کی صورت میں ملنے درخواستیں دینیکے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔۔۔
				



