مظفرآباد

KPLسیزن تھری تیاریاں؟ پرانے واجبات عدم ادائیگی،شفافیت فقدان پر سوالات

مظفرآباد(کرائم رپورٹر)نادہندہ کشمیر پریمیئر لیگ (KPL) ایک بار پھر سیزن تھری کے نام پر میدان میں اترنے کو تیار، اس سے قبل ایک سیزن آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد کیا گیا جس کے دوران آزاد حکومت کی جانب سے بھی مالی اور انتظامی معاونت فراہم کی گئی اس کے علاوہ مقامی تاجروں، اسپانسرز اور عام شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں مالی تعاون کیا، تاہم متعدد حلقوں کی جانب سے آج تک واجبات کی عدم ادائیگی اور شفافیت کے فقدان پر سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں ذرائع کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر سیزن کے انعقاد کے لیے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں اور اس مقصد کے لیے وزیرِاعظم آزاد کشمیر کی دہلیز پر حاضری بھی دی گئئ اطلاعات ہیں کہ لیگ انتظامیہ دوبارہ حکومتی سرپرستی، سہولیات اور مالی فوائد حاصل کرنے کے لیے لابنگ کر رہی ہے، جبکہ سابقہ سیزن میں مقامی افراد اور اداروں کے واجبات تاحال ادا نہیں کیے گئے شہری و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی نئے سیزن سے قبل گزشتہ مالی معاملات کو شفاف بنایا جائے، متاثرہ فریقین کو ان کے بقایاجات ادا کیے جائیں اور آزاد کشمیر کے مفادات کو اولین ترجیح دی جائے، تاکہ کھیل کے نام پر کسی بھی قسم کی بداعتمادی اور مالی نقصان سے بچا جا سکے #

Related Articles

Back to top button