محکمہ تعلیم مظفرآباد کے اہل تعلیم یافتہ نوجوانوں کا معاشی قتل عام بندکرے‘ خواجہ فاروق
مظفرآباد(محاسب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ایم ایل اے سٹی مظفرآباد خواجہ فاروق احمد نے حلقہ نمبر 3محکمہ تعلیم سکولز میں گزشتہ اڑھائی سالوں سے خالی آسامیوں پر بیرون حلقہ تبادلہ جات کرنے پر محکہ تعلیم سکولز کے تمام ذمہ داران جو اس کارروائی میں ملوث ہیں کی مذمت کرتے ہوئے کہ کہ آب جب NTSہو گیا ہے تو حلقہ نمبر 3کی خالی آسامیوں مردانہ/زنانہ پر تبادلہ جات تیز کر دیئے گئے ہیں تاکہ کل جب NTSکے تحت خالی اسامیوں کا الزام آئے گا تو حلقہ تین میں کوئی بھی آسامی مردانہ/زنانہ خالی نہ ملے گی اس طرح حلقہ نمبر تین مظفرآباد کے اہل تعلیم یافتہ امیدواروں کے معاشی قتل عام میں محکمہ تعلیم سکولز کے وزیر تعلیم سے لیکر DEOمردانہ/زنانہ ڈیژنل ڈائریکٹر ز اور ایک دو کلرک ذمہ دار ہیں جن میں سب سے نمایاں ماجد خلیل اور قاضی جلیل ہیں۔خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ عدالت العالیہ بھی اس سے دائر کردہ رٹ پٹشن گزشتہ اڑھائی سالوں سے زیر سماعت ہے جس پر کوشش کے باوجود بحث نہیں ہو پا رہی اور اس تاخیر کی وجہ سے محکمہ تعلیم سکولز کے ان عناصر کو مزید شہہ ملی ہے انھوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے مطالبہ کیا کہ گزشتہ اڑھائی سالوں میں حلقہ تین میں مردانہ/زنانہ خالی آسامیوں پر بیرون از حلقہ جات لیے گئے تمام تبادلہ جات منسوخ کیے جائیں تاکہ NTSکے نفاذ کا حلقہ نمبر تین کے روز گار تعلیم یافتہ خواتین /مرد خضرات کو بھی فائد ہ مل سکے اسمبلی میں اسمبلی میں اس حوالے سے توجہ دے نوٹس دے چکا ہے لیکن سپیکر صاحب اس اس کو ایوان میں پیش نہیں ہونے دیتے وہ خود بھی تبادلہ جات کروانے میں ملوث ہیں ان بے روزگار اہل افراد کی آہ بدعا ان سب ذمہ داران کو لگے گی حلقہ نمبر تین سکولز کے ان تبادلہ جات جو روزانہ کی بنیاد پر ہو چکے ہیں کے ذمہ دارانکو کٹہرے میں لایا جائے نائب قاصد تک کی آسامی بھی ان پر بخث ہے خالی نہیں رہنے دی اب عدالت العالیہ سے امید ہے کہ آئندہ کارروائی کو فائنل بحث سماعت کر کے حلقہ نمبر تین کے معاشی قتل کے ذمہ داران کو بے نقاب کیا جائے۔