مظفرآباد

پروفیسر ڈاکٹر ذاکر ذکریا وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی تعینات

اسلام آباد(صباح نیوز)پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکروائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی آزادجموں وکشمیر  تعینات کر  دیے گئے  صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیزبیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں وکشمیرکے وائس چانسلرکے عہدے کے لئے سینٹ یونیورسٹی آف کوٹلی کی طرف سے بھیجے گے آرڈر آف میرٹ کے مطابق پہلے تین امیدواروں پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر، پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل اورپروفیسر ڈاکٹر سید حبیب علی بخاری سے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں انٹرویوز کیے۔ اس موقع پرصدر ریاست آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے انٹرویوز کے بعد یونیورسٹی آف کوٹلی آزادجموں وکشمیر کے وائس چانسلرکے عہدے کے لئے آرڈر آف میرٹ کے مطابق پہلے نمبر پر آنے والے امیدوارپروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر کی بطور وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی آزادجموں وکشمیر کے لئے حتمی منظوری دے

Related Articles

Back to top button