آئے روز شٹر ڈاؤن تاجروں کا معاشی قتل‘حکومت مسائل حل کرے‘رزاق خان

مظفرآباد(خبر نگار خصوصی)تاجر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالزا خان نے کہا ہے کہ مظفراباد خوبصورت دار الحکومت ہے اس کے سلگتے مسائل کی حل کے لیے وزیراعظم ازاد کشمیر خصوصی توجہ دیں فلایاوور کا منصوبہ پانچ سال سے مکمل نہیں ہو رہا ہے ڈیزائن تبدیل کر دیا گیا ہے منصوبے کو ریوائز کر کے ٹھیکیدار کوا داہگی کی جائے سرکل روڈ کا منصوبہ پینے کا صاف پانی مدینہ مارکیٹ میں پارکنگ واش رومز کی تعمیر انتہائی ضروری ہے تاجر جوائنٹ کمیٹی نے ساتویں اضافی نشست سرکاری دفاتر کی منتقلی ادار الحکومت کی منتقلی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے رام پورہ گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی میڈیکل کالج کے قیام کے لیے بھرپور جدوجہد کی تاجروں کے مسائل کے حل اور ان کی عزت نفس کی بحالی کے لیے کبھی کمپرومائز نہیں کیا روز شٹر ڈاؤن تاجروں کا معاشی قتل ہے تاجر باربار اس کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں وزیراعظم راجہ فیصل ممتار راٹھور سے ملاقات کر کے انہیں مدینہ مارکیٹ دورے کی دعوت دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محاسب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عبدالرزاق خان نے کہا کہ تاجر جوائنٹ ایکشن کمیٹی الحاج اشرف قریشی نے قائم کی تھی جو تاجروں کی نمائندہ ہے اور مظفراباد کے سلگتے مسائل اور تاجروں کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی مظفراباد جو ریاست کا دارالحکومت ہے کہ مزید خوبصورتی کے لیے ٹریفک کے مسائل کا خاتمہ کیا جائے جگہ جگہ سے لاری اڈے ختم کر کے ان کو دو بڑے لاری اڈوں میں منتقل کیا جائے صحت و صفائی کا عمل منظم طریقے سے کیا جائے تاجر سلسلے میں مکمل تعاون کرتے رہے ہیں ٹریفک مسائل کے خاتمہ کے لیے ماکڑی تا دھنی بائی پاس روڈ ماکڑی تا چہلا پلیٹ تا چہلا پل واک وے لنک منصوبہ اہمیت کا خامل ہے سابق وزیراعظم راجہ ممتاز حسین راٹھور اس حلقہ کے عوام کے ووٹ سے کامیاب ہو کر وزیراعظم بنے تھے اس لیے راجہ فیصل ممتاز را ٹھو اوزیراعظم سے یہاں کے عوام نے بڑی توقعات وابستہ کر رکھی ہیں




