ڈینگی بڑھتے کیسز کے پیش نظر عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں‘محکمہ صحت

مظفرآباد(محاسب نیوز) ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز (متعدی امراض) آزاد کشمیرڈاکٹر محمد فاروق اعوان‘اے ڈی ایچ او ڈاکٹر قراۃ العین شفیق‘ انٹوماجسٹ غلام فرید نواز، ٹیکنیشن/انچارج فوگنگ/سرویلنس سکواڈسید لیاقت حسین نقوی نے SOS ویلج/orphans home, دھنی سیداں،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کی پیش نظر عوام کو سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے، علاقہ مکینوں نے اپنی رہائش گاہوں میں ایڈیز کی افزائش نسل کی فیکٹریاں قائم کر رکھی ہیں، جس سے مرض کی روک تھام کے سلسلہ میں محکمہ کو مشکلات کا سامنا ہے، سرویلنس ٹیمیں جگہ جگہ سے لاروا تلف کر رہی ہیں،ڈینگی پلان اف ایکشن کے تحت جملہ ادارہ جات اور ریاست کے ہر فرد کی زمہ داری ہے، انسداد ڈینگی مہم میں اپنے حصہ کا کردار ادا کرے،لیکن افسوس عوام کی جانب سے غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے،اس طرح صورت حال عوام کیلئے تشویشناک ہے،، who کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کی نصف آبادی ڈینگی وائرس کی زد میں ہے،سالانہ ستر/اسی کروڑ افراد ڈینگی وائرس سے متاثرہ ہوتے ہیں،جن میں سے پچیس/تیس لاکھ افراد لقمہ آجل بن جاتے ہیں،بروقت علاج/احتیاطی تدابیر اختیار کرنیسے انسانی جانیں بچائی جاسکتی ہیں،نوے فیصد افراد میں یہ مرض نزلہ زکام کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے،جسے عموماً نزر انداز کر دیا جاتا ہے،ڈینگی فیور ایک خاص قسم کے مچھر Aedes کے کاٹنے سے ہوتا ہے،ڈینگی وائرس کے خلاف جاری جنگ میں طلبہء اساتذہ کرام، سفیر کا کردار ادا کر سکتے ہیں،صفائی نصف ایمان ہے،طلبہ طالبات اگر اس سنت پر عمل کر اپنے گھر،گلی محلہ کی صفائی ستھرائی کا اہتمام کر لیں، بڑی حد تک ڈینگی وائرس کے خلاف جاری جنگ میں کامیابی حاصل کی سکتی ہے، ہم اسلام کی بنیادی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنے آپ کو ڈینگی وائرس،چکن گونیا،یلوفیور،سمیت دیگر متعدی امراض سے محفوظ رکھ سکتیہیں