مظفرآباد
مہاجرین نشستوں کے مستقبل کا تعین، وفاقی حکومت نے 9رکنی کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)حکومتِ پاکستان نے مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل کے تعین کے لیے نو رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کمیٹی میں وفاقی حکومت کی نمائندگی وزارتِ قانون و انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری، قانونی مشیر اور کنسلٹنٹ کریں گے۔حکومتِ آزاد جموں و کشمیر نے وزیر قانون میاں عبدالوحید، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و قانون دان سردار طاہر انور ایڈووکیٹ اور پیپلز پارٹی لائر ونگ کے جنرل سیکرٹری راجہ اعجاز احمد ایڈووکیٹ کو کمیٹی کا رکن نامزد کیا ہے۔ایکشن کمیٹی کی جانب سے راجہ امجد علی خان ایڈووکیٹ، سردار ارباب ایڈووکیٹ اور سعد انصاری ایڈووکیٹ کو شامل کیا گیا ہے۔




