تازہ ترینمظفرآباد

بھارت نے دوبارہ حملہ کیا تو اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا، خواجہ آصف

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے محافظ اللہ کے سپاہی ہیں، پاکستان اللہ کے نام پہ بنی ریاست ہے، اس دفعہ بھارت انشااللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا۔ ایکس پر بیان میں انہوں نے کہا کہ جس طرح بھارت میں عوامی رائے تاریخ کی بدترین شکست کے بعد حکومت کیخلاف ہوئی اور مودی اور اس کا ٹولہ جس طرح اپنی ساکھ کھو بیٹھا اس کا پریشر لیڈرشپ کے بیانات سے ظاہر ہورہا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اتنی فیصلہ کن شکست کے بعد جس کا اسکور 6-0رہا ہو اگر دوبارہ کوشش کی تو اسکور پہلے سے کہیں بہتر ہوگا۔

Related Articles

Back to top button