تعزیتی ریفرنس،سیاسی قیادت کا حنیف اعوان کو زبردست خراج عقیدت

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی)سابق وزیراعظم و صدر تحریک انصاف آزادکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے کہا ہیکہ محمد حنیف اعوان کا کردار جو انہوں نے کمایا تھا وہ مہمانوں کی صورت میں زندہ ہے اور رہے گا۔ سیاسی کارکنوں کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔ ساری جماعتوں کے لوگ اجتماعی طور پر ایک سیاسی کارکن کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں آزادکشمیر میں سیاسی کارکن ناپید نہیں ہوئے بلکہ قیادت وہ نہیں رہی جس کی وجہ سے کارکن بھی ایسے نہ رہے جب سیاست میں مشکلات آئیں تو ایک ٹمپریری طور پر ان کی جگہ لی ہے تھوڑے عرصے کیلئے مشکل آتی ہے ہماری ذمہ داری اسکے اندر چیزیں شامل تھیں وہ ہم نہیں کر پائے حکومتوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جو دخل دیتے تھے استاد حل نہیں دیتے تھے اپنی ضرورت معلومات کیلئے دخل دیتے تھے یہ جاب سیاسی کارکن سیاسی کارکن اور لیڈر شپ لیڈر شپ ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیرحنیف اعوان مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اسلاف کی تربیت والے لوگ نہیں بلکہ یہ اور کوئی لوگ ہیں جوپاکستان کے ساتھ ہمارے رشتہ کو کمزور کر رہے ہیں لالہ حنیف مرنے سے قبل سیاست میں فتنہ کو ختم کر گئے جرات مندی کا نام محمد حنیف اعوان تھے ایک الیکشن جس نے جس سے قبل میں لڑا وہ خواجہ فاروق، محمد حنیف اعوان کا تعزیتی ریفرنس کرا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکن تسلی رکھیں کسی چیز کو ہم بے لگا نہیں چھوڑیں گے۔ حنیف اعوان کے تعزیتی ریفرنس میں عہد کرتے ہیں کہ کسی اناڑی کے حوالے ریاست کا نظام نہیں دیں گے۔ طاقت کے ذریعہ نظام چلانے والوں کو بھی سمجھنا چاہیے یہ حالات کیوں پیداہوئے ہیں محمد حنیف اعوان کے تعزیتی ریفرنس میں تمام شامل ہونیو الی شخصیات کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ہے سیاسی کارکن کبھی ختم نہیں ہو سکتے چند کردار ہیں جو اس نظام کے پیچھے لگے ہیں۔تعزیتی ریفرنس سے میزبان اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد، سابق وزیر محترمہ نورین عارف، غلام فاروق ایڈووکیٹ، امیدوار اسمبلی سیکرٹر جنرل تحریک انصاف میر عتیق الرحمان، مشاق جوش امیدوار اسمبلی مبشر منیر اعوان، سابق وزیر شمیم ملک، امیدوار اسمبلی سردار مبارک حیدر، مختار خان، چوہدری ابراہیم ضیاء، سید مجاز شاہ، چوہدری خالد ایڈووکیٹ، انجینئر رفاقت حسین، چوہدری ندیم ایڈووکیٹ،کلیم عباسی‘سکندر نثار گیلانی‘ سردار کرم داد خان ایڈووکیٹ،، کونسلر انجم زمان، میاں اخلاق رسول راجہ علی زمان، ساجد مقبول، ملک ظفر سہیل، نوید الظفر گیلانی، خوشید حسین کیانی، خورشید اعوان، سعید کیانی، یاسر مغل، عامر اعوان، اسکسیر میر، محسن خان سواتی، طارق مغل، راجہ ناصر لطیف، ذیشان حیدر، چوہدری شہزاد محمود، ممتاز الحق قاسمی، راجہ آفتاب ایڈووکیٹ، مہر علی بخاری، سید ابرار بخاری، سید زوار حسین نقوی، ڈاکٹر نذیر اعوان، چوہدری سراج دین، جنید احمد، سعید اعوان، رشید کھوکھر، راجہ بشارت افضل، فاروق اشرف اعوان، منظور قادر، عارف مغل، ریاض اعوان، ملک افتخار، سجاد جگوال سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر محمد حنیف اعوان کے صاحبزادے سعید اعوان ایڈووکیٹ کو سیاسی جانشین مقرر کیا گیا سابق وزراء راجہ فاروق حیدر، سردار یعقوب خان، سردار عبدالقیوم نیازی، مقبول اعوان، وحید اعوان نے سعید اعوان کو پگھ پہنائی۔ میاں عتیق جھاگوی نے دعا کرائی۔




