کوٹلی‘ینگ جرنلسٹس فورم کا جرنلسٹ کنونشن کے انعقاد کااعلان

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقہ بانڈی شریف میں دربار عالیہ غوثیہ امیریہ میں عظیم الشان سالانہ محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت پیر سید طالب حسین شاہ گیلانی نے کی جبکہ انتظامات پیر سید نیاز حسین شاہ گیلانی نے سرانجام دیئے۔روح پرور محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت زینت القراء قاری محمد عاطف نے حاصل کی۔ اس موقع پر بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کرنے والوں میں بلبلِ کشمیر صاحبزادہ مہتاب احمد ہاشمی اور ثناء خوانِ رسول ارسلان عباسی شامل تھے جنہوں نے دلوں کو منور کر دیا۔ نقابت کے فرائض مہتاب احمد عباسی نے انجام دیئے جبکہ نعت خواں مداحِ حبیب کبریا نے بھی اپنے خوبصورت انداز سے شرکاء سے خوب داد سمٹی محفل سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالمِ دین مفتی علامہ ادریس احمد قریشی، ناظم اعلیٰ جامعہ عمار بن یاسر راولپنڈی، سمیت علمائے کرام نے سیرتِ طیبہ پر سیر حاصل گفتگو کی۔