مظفرآباد

محکمہ برقیات کے سید ریاض حسین شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر کمپیوٹر بی ایس۔18 تعینات

مظفرآباد (محاسب نیوز) محکمہ برقیات آزاد کشمیر کے قابل اور محنتی افسر سید ریاض حسین شاہ کو ان کی شاندار کارکردگی کے پیش نظر ترقی دے دی گئی ہے۔ انہیں کمپیوٹر پروگرامرکے عہدے سے ترقی دے کر ڈپٹی ڈائریکٹر کمپیوٹر (بی ایس-18) کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔سید ریاض حسین شاہ محکمہ برقیات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف منصوبہ جات اور نظام کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کرتے آئے ہیں۔ ان کی ترقی کو محکمانہ حلقوں اور ساتھیوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔مختلف سرکاری و غیر سرکاری شخصیات اور ساتھیوں نے سید ریاض حسین شاہ کو اس اہم پیش رفت پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button