مظفرآباد

وزرات جنگلات کے پی آر او محمد رفیع کوپولیس نے دھر لیا

مظفرآباد(سپیشل رپورٹر) پی آر او وزرات جنگلات محمد رفیع کو پولیس نے دھر لیا۔ صدر تھانہ نے راولپنڈی سے گرفتار کیا اب گزشتہ روز جیل منتقل ہونے کی اطلاعات۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزارت جنگلات میں تعینات محمد رفیع کو صدر پولیس مظفرآباد نے راولپنڈی سے گرفتار کر لیا محمد رفیع پر مظفرآباد عدالت میں ایک مقدمہ چل رہا تھا جس نے محمد رفیع کو 14سال سزا اور 3لاکھ روپے جرمانہ ہو گیا تھا۔ محمد رفیع اس سزا کے بعد مفرور ہو گیا۔محمد رفیع پر زیادتی کرنے کا الزام تھا کئی سال مقدمہ چلا جس کے بعد یہ سزا ہوئی۔ اب محکمہ جنگلات کے پی آر او کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق جیل میں بھی آزادکشمیر کے ایک اعلی بیوروکریٹس سمیت کئی دوسرے آفیسران نے جاکر ملاقاتیں کیں۔ ذرائع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ کچھ سیاسی شخصیات بھی محمد رفیع سے ملاقات کیلئے گئیں ہیں۔سول سوسائٹی نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ کئی غیر اخلاقی حرکات میں ملوث محمد رفیع کے بارے میں ایکشن کمیٹی خاموش ہے اور اس کے معاملہ پر ایکشن کمیٹی نے کوئی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے یہ بات ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران کیلئے لمحہ فکریا ہے۔

Related Articles

Back to top button