کیرن‘تاریخ ساز نمبردار علی بہادر شوٹنگ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

نیلم(راجہ ساجد سے) وادی نیلم کے سیاحتی مقام کیرن کنٹرول لائن پر کھیلا گیا نیلم کی تاریخ کا سب سے بڑا چوتھا نمبردار راجہ علی بہادر خان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا اختتام بیسٹ آف تھری کا فائنل راجہ عمیرکلب ٹنڈالی مظفرآباد نے 2/1 سے اپنے نام کیا راجہ عمیرکلب ٹنڈالی مظفرآباد نے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹرسائیکل ٹرافی و کیش انعام حاصل کیا کنٹرول لائن پر شوٹنگ بال ٹورنامنٹ سے لطف اندوز ہونے کے لیے شائقین کی کثیرتعداد بھی موجود تھی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان و آزادکشمیر کے نامور کھیلاڑیوں نے حصہ لیا فائنل میچ میں سابق امیدوار آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی راجہ محمدالیاس خان مہمان خصوصی تھے جبکہ ٹورنامنٹ نمبردار راجہ فتحیاب خان کی سرپرستی میں راجہ آفتاب خان نے آرگنائز کیا تفصیلات کے مطابق وادی کے پرفضا سیاحتی مقام کیرن میں کنٹرول لائن پر چوتھا نمبردار راجہ علی بہادر خان پہلا راجہ وقار علی خان شہید راجہ صداقت علی خان شہید سید کرامت حسین کاظمی شہید راجہ طلحہ ابی طالب شہید شوٹنگ بال ٹورنامنٹ بہترین کھیل اور حسیں یادوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ٹورنامنٹ میں پاکستان و آزادکشمیر کے نامور کھیلاڑیوں نے شرکت کی کنٹرول لائن پر کھیلے گئے شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں کل 8 ٹیموں نے شرکت کی تمام کھیلاڑیوں نے بہترین سپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا جس سے شائقن بھی لطف اندوز ہوتے رہے تین روز تک کنٹرول لائن پر جاری شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا فائنل راجہ عمیرکلب ٹنڈالی مظفرآباد اور داودھ کلب کھاوڑہ مظفرآباد کے درمیان کھیلا گیا بیسٹ آف تھری کے فائنل میچ میں راجہ عمیر کلب ٹنڈالی نے بہترین اور سنسنی خیز کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2/1 سے کامیابی اپنے نام کرکے ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم ہونے پر اعزاز حاصل کیا فائنل ٹرافی کیش انعام اور موٹرسائیکل بھی حاصل کیا جبکہ ٹورنامنٹ کی رنراپ ٹیم داودھ کلب کھاوڑہ مظفرآباد کو ٹرافی اور کیش انعام بھی دیا گیا ٹورنامنٹ کی فائنل تقریب میں عوام علاقہ سیاحوں اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے شرکت کرکے زندہ دلی کا ثبوت دیا ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر حاجی راجہ آفتاب خان کا کہنا تھا کہ دادا جان محترم نمبردار راجہ بہادر خان کی علاقہ کے لیے بے تحاشہ قربانیاں ہیں انھوں نے گاوں نیلم کے عوام کو متحد و یکجا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہم نے اپنے دادا جان اور دیگر شہداء کے نام سے بہترین ٹورنامنٹ آرگنائز کرکے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے موقع فراہم کیا انھوں نے کہا کہ میں محنت مزدوری کی غرض سے سعودی عرب میں مقیم ہوں اور اسی ٹورنامنٹ کو آرگنائز کرنے کے لیے خصوصی طور پر سعودی عرب سے آیا ہوں ہم نے بھارتی فوج کے اگلے موچوں کے سامنے شوٹنگ بال میلا سجا کر بھارت کو یہ پیغام دیا ہے کہ تم پروپیگنڈے کرتے رہو ہم تمارے سامنے کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جب وقت آیا تو اپنی مسلح افواج پاکستان کے ساتھ ملکر تمہیں سبق سیکھانے کے لیے بھی ہروقت تیار ہیں ٹورنامنٹ کی آرگنائزر کمیٹی میں نمبردار راجہ بنارس خان پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ کامران خان راجہ مومن خان راجہ خالد خان راجہ فہد خان سیدبشارت شاہ سید عماد گیلانی راجہ ابرار خان راجہ عمراصغرخان راجہ ادیب خان راجہ عاصم نواز راجہ نعمان نواز راجہ عدنان خان اور اور راجہ اسرار خان شامل تھے جنھوں نے ٹورنامنٹ کی کامیابی کے لیے اہم کردار ادا کیا




