مظفرآباد

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام علاقہ پنجگراں کا احتجاجی مظاہرہ،سڑک بند کر دی

مظفرآباد (محاسب نیوز)بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام علاقہ پنجگراں کا احتجاجی مظاہرہ،سڑک بند کر دی محکمہ برقیات کے خلاف سخت نعرہ بازی بجلی کی بندش ختم کرنے کا مطالبہ ایس ایچ او تھانہ پولیس پنجگراں محمد یونس بٹ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد سڑک بحال کر دی گئی،دھنی بمبیاں سے محکمہ برقیات کے خلاف لوگوں کا شدید غم وغصہ مین روڈ بلاک کر کے احتجاج کررہے تھے اطلاع ملتے ہی،ایس ایچ او تھانہ پولیس پنجگراں یونس بٹ معہ نفری فورآ موقع پر پہنچ گئے،مقامی معززین کے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے روڈ بحال کروانے پر عوام علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ پولیس پنجگراں محمد یونس بٹ کا شکریہ ادا کیا جہنوں نے ان کے احتجاج پر ان کی آواز محکمہ برقیات کے اعلی احکام تک پہنچائی۔تفصیلات کے مطابق 02 یوم سے محکمہ برقیات نے دھنی بمبیاں کنور وغیرہ کی بجلی بند کر رکھی تھی جنہیں بار بار بتانے کے باوجود بجلی بحال نہ کی تو عوام علاقہ مین روڈ پر آگئے اور ٹائر جلا کر مین روڈ بمقام دھنی بمبیاں سے بند کر کے احتجاج کرنا شروع کر دیا SHO کو اطلاع ملتے ہی مع نفری موقع پر پہنچ کر عوام علاقہ کے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے روڈ ٹریفک کیلئے بحال کروا دی اور محکمہ برقیات کے اہلکاروں سے بھی بجلی بھی فوراً بحال کروا دی عوام علاقہ کا اس احسن اقدام پر SSp مظفرآباد AC/DSP صاحبان پٹہکہ نصیر آباد اور SHO پنجگراں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Related Articles

Back to top button