محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی قربانیوں کو مدتوں تک یاد رکھا جائیگا،شاہد علی عثمانی

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی پٹہکہ شاہد علی عثمانی نے کہا کہ محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی قربانیوں کو مدتوں تک یاد رکھا جائیگا پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں جنہوں نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا سانحہ لیاقت باغ میں محترمہ کے ساتھ شہید ہونے والوں کو کبھی نہیں بھول سکتے ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین شاہد علی عثمانی نے پٹہکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستان کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دیکر جمہوریت کو پروان چڑھا پاکستان کے اندر جمہوریت اور میثاق جمہوریت کے لیے محترمہ رانی شہید کی بڑی خدمات ہیں جنہوں نے ملک کی خاطر اپنی جان بھی دے دی آج ان کی برسی پر ہم ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہیں گے ہمارے قائدین نے ملک کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے جس کی بدولت پاکستان میں جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے پاکستان کے اندر تعمیر وترقی کا کریڈٹ بھی پیپلز پارٹی کو جاتا ہے سانحہ لیاقت باغ کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے جس میں محترمہ بینظیر بھٹو نے سرعام گولیاں کھا کر یہ ثابت کر دیا کہ کہ ہم جمہوریت کے لیے اپنی جان تک دے دیں گے آج ان کو ان کی برسی کے موقع پر سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے جملہ کارکنان کے جذبوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،،




