وزیراعظم امیر غریب میں خلیج ختم کرنے میں کردار ادا کریں،JUIآزادکشمیر
پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)آل جموں وکشمیر جمیعت علماء اسلام کے امیر و صدر اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ آذاد کشمیر مولانا قاضی محمود الحسن اشرف،چیرمین پارلیمانی بورڈ وپارلیمانی لیڈر رکن قانون ساز اسمبلی مولانا پیر محمد مظہر سعید،جنرل سیکرٹری مولانا عبد المالک صدیقی ایڈووکیٹ،امیر سوادِ اعظم اہل السنت والجماعت آذاد کشمیر مولانا مفتی محمد اختر،ناظم اعلیٰ سوادِ اعظم اہل السنت والجماعت آذاد کشمیر مولانا قاضی منظور الحسن، ناظم عمومی آل جموں وکشمیر جمیعت علماء اسلام مولانا عبد المالک صدیقی ایڈووکیٹ،چیف آرگنائزر مولانا بشارت حسین نوید،مرکزی ناظم اطلاعات و نشریات مولانا حافظ عتیق الرحمن اعوان،مرکزی میڈیا سیل کے انچارج مولانا مفتی محمد عابد آمین سمیت و دیگر نے آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور اور پیپلز پارٹی کی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد خطاب میں جن عزائم اور جذبات کا اظہار کیا ہے ان کا خیر مقدم کرتے ہیں انھیں دعوت دیتے ہیں کہ وہ خلفاء راشدین کی پیروی کرتے ہوئے امیر و غریب کے درمیان حائل خلیج ختم کرنے کے لیے اپنا مخلصانہ کردار ادا کریں گے آل جموں وکشمیر جمیعت علماء اسلام نئی حکومت کے ہر اچھے کام کی مکمل تائید کرے گی آزاد کشمیر کے اندر جاری افراد تفری کے ماحول کو ختم کرتے ہوئے ایک نظم و ضبط جمہوری نظام قائم کیا جائے عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ آزاد کشمیر میں عام آدمی کے مسائل کا خاتمہ ہو ہم امید کرتے ہیں کہ نوجوان وزیر اعظم فیصل ممتاز راثھور کی قیادت میں بننے والی حکومت عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔




