جامعہ رضویہ ضیاء العلوم پٹہکہ برانچ کا افتتاح کر دیاگیا

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)جامعہ رضویہ ضیاء العلوم پٹہکہ برانچ کا افتتاح کر دیا گیا مولانا خورشید احمد قادری،سید امتیاز حسین شاہ کاظمی و دیگر نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا تقریب میں علمائے کرام سمیت سیاسی سماجی رہنماؤں نے شرکت کی چیئرمین طیب فاؤنڈیشں حافظ رحمت اللہ چشتی نے کارکہ چشتہ آباد کے اندر جامعہ رضویہ کی شاخ قائم کر کے دینی درسگاہ کا قیام عمل میں لایا جس پر ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں مقررین کا افتتاحی تقریب سے خطاب تفصیلات کے مطابق جامعہ رضویہ ضیاء العلوم کارکہ پٹہکہ کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا گیا جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہونے والی بلڈنگ کا افتتاح ڈائریکٹر طیب فاؤں ڈیشں یوکے علامہ خورشید احمد قادری،سید امتیاز حسین شاہ کاظمی،مفتی لیاقت حسین،میر ظہیر احمد نے اپنے ہاتھوں سے فیتہ کاٹ کر کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید امتیاز حسین شاہ کاظمی،خورشید احمد قادری،مولانا حافظ صلاح الدین چشتی،علامہ عمیر احمد ضیائی ودیگر مقررین نے کہا کہ جامعہ رضویہ پٹہکہ کا قیام کوٹلہ و لچھراٹ بلکہ پورے آزاد کشمیر کے طلبا کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں جہاں بچے دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ادارے نے اپنے مختصر قیام کے دوران صرف دو سال کے عرصہ میں 8 سے زائد حفاظ اکرام تیار کیے ہیں انہوں نے قرآن کریم مکمل کیا ادارے کے بچوں نے تنظم المدارس کے پہلے سالانہ امتحان میں پنجاب بھر سے پہلی تین پوزیشن اپنے نام کی مقررین نے کہا کہ جامعہ رضویہ ضیاء العلوم پٹہکہ برانچ کی بنیاد سرپرست اعلی اہلسنت وجماعت پاکستان پیر سید حسین الدین شاہ،چیئرمین طیب فاؤنڈیشں حافظ رحمت اللہ چشتی نے رکھی جہاں پر اس وقت بڑی تعداد میں طلبا حفظ قرآن اور درس نظامی کی تعلیم کو جاری رکھے ہوئے ہیں جس کا کریڈٹ مہتمم ادارہ چیئرمین طیب فاؤنڈیشں حافظ رحمت اللہ چشتی اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز و حفاظ کرام بچوں میں شیلڈ تقسیم کی گئیں تقریب میں سیاسی سماجی رہنماؤں میر نصیر جیلانی،عبداللہ کوی،افتخار بٹ،قاری اجمل عباسی،قاری قربان علی کاظمی سمیت دیگر اہل علاقہ نے بڑی تعداد شرکت کی اس موقع پر جامعہ رضویہ ضیاء العلوم کارکہ چشتہ آباد کی انتظامیہ نے مہمانوں کو نئی بلڈنگ کا وزٹ کرایا عوام نے میعاری درسگاہ قیام کرنے پر چیئرمین طیب فاؤندیشن حافظ رحمت اللہ چشتی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایک درد دل رکھنے والی شخصیت نے کارکہ پٹہکہ کے اندر عصری و دینی درسگاہ کا قیام عمل میں لا کر اہلیان کارکہ کے دل جیت لیے ہیں،،




