مظفرآباد

PTIکے رہنما خورشید اعوان کا انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی) تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر 3مظفرآباد عمران خورشید اعوان نے آمدہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست دوں گا۔ حلقہ نمبر 3سے 11ممبران اسمبلی مکمل ناکام ہو چکے ہیں وہ صرف اور صرف ذاتی مفاد کے لیے کام کررہے ہیں حلقہ نمبر 3مکمل لاوارث ہو چکا ہے تعمیر و ترقی کا عمل ٹھپ پڑھے لکھے نوجوان لڑکے لڑکیاں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے باوجود بیروزگار ہیں حلقہ تین سے آسامیاں دوسرے حلقوں اضلاع میں منتقل کی جا رہی ہیں پلیٹ تا چہلہ پل، ماکڑی تا چہلہ پل، ماکڑی تا دہنی مائی صاحبہ بائی پاس روڈ، سرکلر روڈ جیسے منصوبے تاحال ان پر کام شروع نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہر میں ٹریفک مسائل میں دن بدن اضافہ ہورہاہے دارالحکومت کو اسکے شایانشان نہیں بنایا جا سکا ہے تحریک انصاف سے عوام محبت کرتے ہیں اور آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی عمران خان قائد جلد عوام میں ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محاسب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عمران خورشید اعوان نے کہا کہ حلقہ تین بالخصوص اور مظفرآباد ڈویژن بالعموم مکمل نظر انداز ہے یہاں کے ممبران اسمبلی وزارتوں کے مزے لے رہے ہیں ان کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے انشاء اللہ ہر وارڈ میں جا رہا ہوں عوام کے حقوق پر کبھی بھی سودے بازی نہیں کی اور نہ ہی کروں گا۔

Related Articles

Back to top button