مظفرآباد

بسکٹ نماکلچہ،قدیمہ کشمیری سوغات دم توڑنے لگی،انتظامیہ تماشائی

مظفرآباد (رپورٹ: جہانگیر حسین اعوان) بسکٹ نما قلچہ دارالحکومت میں کشمیری سوغات قلچہ کی انڈسٹری دم توڑنے لگی دنیا کے کسی ممالک میں کشمیری قلچہ پہچانا جاتا ہے۔ مظفرآباد میں کشمیری قلچہ مخصوص کشمیر ی قوم سے تعلق رکھنے والے بناتے تھے جن میں فتح محمد عرف پھی لالہ عبدالقادر میر عرف قادر میر گلی والے شمس الدین بٹ المعروف سائیں قلچہ مشہور تھے۔ 8اکتوبر 2005کے زلزلہ کے بعد قلچہ بنانے والے یہ تین قلچہ فروش رہ گئے ہیں۔ اس انڈسٹری کو بچانے کیلئے معروف عمل ہیں جبکہ اس انڈسٹری میں نا تجربہ کار قلچہ فروشوں کی بڑی تعدا دداخل ہوگئی جنہوں نے اس انڈسٹری بالخصوص کشمیر ی ثقافت کو ختم کرنا شروع کردیا ہے اور قلچہ کا سائز 10گرام تک پہنچا دیا۔ یہ قلچہ فروش کشمیری قوم سے نہیں بلکہ دیگر قوموں سے ان کا تعلق ہے جس کے باعث مظفرآباد کی واحد انڈسٹری جو دنیا بھر میں کشمیریوں کی پہچان ہے کو ختم کرنے کے درپے ہیں۔

Related Articles

Back to top button