مظفرآباد

صدر بیرسٹر سلطان کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا‘منیر قریشی‘ منیب احمد قریشی

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر) (ر) سیکشن آفیسر مالیات سیاسی و سماجی رہنما منیر احمد قریشی، میونسپل کونسلر منیب احمد قریشی نے کہا ہے کہ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری کا شمار کشمیری لیڈر شپ کے صفحہ اول میں ہوتا ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر کاز کیلئے انتھک محنت کی، دنیا میں کشمیر پر بھارتی مظالم کو جس انداز میں بیرسٹر سلطان نے اجاگر کیا وہ اپنی مثال آپ تھا۔ برطانیہ میں بیرسٹر سلطان کا ملین مارچ بھارتیمظالم کو دنیا پر اجاگر کرنے کیلئے اپنی مثال آپ تھا۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات سے کشمیری ایک مخلص، نڈر اور بیباک لیڈر سے محروم ہو گئے۔ ان کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ اپنے مشترکہ بیان میں منیر احمد قریشی و منیب احمد قریشی نے مزید کہا کہ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مختلف حیثیتوں میں آزا د کشمیر کے عوام کی خدمت کی بیرسٹر سلطان آزاد کشمیر کے وزیراعظم بھی رہے، صدر ریاست بھی رہے، قائد حزب اختلاف بھی رہے، پیپلز پارٹی کے صدر بھی رہے اس طرح انہوں نے حکومت میں رہ کر اور حکومت سے باہر بھی سیاسی حیثیت میں کشمیری قوم کی ترجمانی کی۔

Related Articles

Back to top button