گلگت بلتستان

ہیلپنگ ہینڈ فار ریلف اینڈ ڈولپمنٹ کی جانب سے سیلاب متاثرین میں گوشت تقسیم

غذر(پ،ر) ہیلپنگ ہینڈ فار ریلف اینڈ ڈولپمنٹ کی جانب سے گلگت بلتستان کے سیلاب سے زیادہ متاثر ہونے والے ضلع غذر میں سیلاب متاثرین میں عقیقہ/ صدقہ /قربانی پروگرام کے تحت گوشت تقسیم کیا گیا ضلع غذر کے علاقے تالی داس رواشن ہاکس تھینگی اسمبر اور دائن کے علاقوں میں گوشت تقسیم کیا گیا سیلاب متاثرین کی مشکل اس گھڑی ہیلپنگ ہینڈ فار ریلف اینڈ ڈولپمنٹ کی جانب سے تازہ اور غذائیت سے بھر پور 50 جانور قربان کرکے تازہ اور صحت مند گوشت 350 سے زائد گھرانوں تک پہنچایا گیا گوشت کو سیلاب متاثرین کی خیمہ بستیوں تک تازہ گوشت پہنچایا گیا جبکہ کچھ گھروں تک بھی گوشت پہنچایا گیا اس موقع پر سیلاب متاثرین نے ہیلپنگ ہینڈ فار ریلف اینڈ ڈولپمنٹ ک خصوصی شکریہ ادا کیا پروجیکٹ انچارج غالب سعید نے اس موقع پر پر کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ فار ریلف اینڈ ڈولپمنٹ کی پوری ٹیم سیلاب متاثرین کے ساتھ روز اول سے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور سیلاب متاثرین کی بحالی تک انکے ساتھ جو ممکن مدد ہوسکے کریگی اس موقع پر سیلاب متاثرین نے ہیلپنگ ہینڈ فار ریلف اینڈ ڈولپمنٹ کی ٹیم اور ادارے کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور امید کا اظہار کیا کہ ہیلپنگ ہینڈ فار ریلف اینڈ ڈولپمنٹ کی ٹیم ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی متاثرین سیلاب کی خدمت کے کام کو جاری وساری رکھے گی۔

Related Articles

Back to top button