مظفرآباد

آن لائن ٹریڈنگ کا جھانسہ دیکر لوٹنے والا ملزم گرفتار‘ 57موبائل برآمد

مظفرآباد(صباح نیوز)آن لائن ٹریڈنگ کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنے والا ملزم تھانہ پولیس سٹی نے دھر لیا ملزم سے لاکھوں مالیت کے 57 سے زائد موبائل برآمد، موبائل میں درجنوں غیر اخلاقی ویڈیوز کا ریکارڈ موجود ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی تھانہ پولیس سٹی نے تمبر گرہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے حمزہ قاسم کو گرفتار کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے  پولیس کے مطابق حمزہ قاسم نامی شخص ان لائن جوا کھیلنے اور شہریوں کو لوٹنے کے کئی واقعات کر چکا ہے اور مبینہ طور پر ملزم جنسی حراسگی میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے ایس ایچ او تھانہ پولیس سٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہویے کہا کہ ان لائن ٹریڈنگ کے نام پر شہریوں کو لوٹنے کے حوالے سے پتا چلا تو ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا ملزم کے قبضے سے قیمتی موبائل برآمد ہوئے جس پر تفیش کا عمل جاری ہے اور ملزم کے پاس جو موبائل برآمد ہوئے اس میں غیر اخلاقی مواد موجود تھا  

Related Articles

Back to top button