مظفرآباد

ماکڑی، عیدگاہ روڈ، طارق آباد،اپر اڈہ میں آوارہ کتوں کا بچوں پر حملہ‘ 5 زخمی

مظفرآباد(خبرنگارخصوصی)دارلحکومت مظفرآباد کے علاقوں ماکڑی پارک نالہ، عیدگاہ روڈ، طارق آباد،اپر اڈہ میں آوارہ کتوں کا بچوں پر حملہ 5سے زائد بچے زخمی عوام کا شدید احتجاج لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا میونسپل کارپوریشن کے میئر اور چیف آفیسر سے فوری طور پر آوارہ کتوں کو مارنے کا مطالبہ سکول آنے جانے والے بچوں، بچیوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہ آوارہ کتے ان بچوں پر حملہ کررہے ہیں سینکڑوں کی تعداد میں ان علاقوں میں آوارہ کتے موجود ہیں جو دن رات سڑکوں پر رہتے ہیں اور آنے جانے والوں پر حملہ کرتے ہیں بالخصوص بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اگر فی الفور ان کتوں کو مارا نہ گیا تو احتجاج کریں گے عوام علاقہ سید اخلاق گیلانی ودیگر نے میئر سید سکندر نثار گیلانی کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کتوں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button