مظفرآباد

پٹہکہ باسی کم وزن اور مہنگی مچھلی کی غیر قانونی فروخت دھڑلے سے جاری

بھیڑی(رپورٹ:رانا عمران سے)چراغ تلے اندھیرا ایک جانب غیر ریاستی عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کاروائیاں جاری دوسری جانب تحصیل پٹہکہ نصیرآباد کی حدود پہالیاں۔مچھیارہ۔بھیڑی میں غیر قانونی طور پر باسی مہنگی کم وزن مختلف اقسام مچھلی کی فروخت دھڑلے سے جاری انتظامیہ پولیس مکمل خاموش تماشائی بن گئی مختلف علاقوں سے لائی جانے والی مچھلی نہ جانے کب اور کہاں سے لائی جاتی ہے اور خرید و فروخت کرنے والے کون قانون کے لیے سوالیہ نشان؟ گھر گھر جا کر گلی محلوں مساجد کے قریب تھڑے لگا کر لاؤڈ سپیکر کے زریعے تازہ جہلم کی مشہور مچھلی کی آواز لگا کر مچھلی کی آڑھ میں نامعلوم افراد کے گورکھ دھندہ کا انکشاف زمہ دار کون رپورٹ کے مطابق مچھلی فروشوں کے علاؤہ چندہ جمع کرنے والے۔گدے فروش۔پھیری۔دیسی گھی۔مکھن کے نام پر گھر گھر جا کر گلی محلوں میں زہر فروخت کرتے ہیں عوامی حلقوں سیاسی سماجی کاروباری رہنماؤں نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں ضلعی و تحصیل انتظامیہ سے ایسے کاروبار کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور چیک اینڈ بیلنس پالیسی اپنانے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر علاقوں سے کسی بھی قسم کی واردات اغواء چوری کے ساتھ دیگر جرائم کی صورت میں عوام الناس زمہ دار نہ ہو گئی جس کی تمام تر زمہ داری قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عائد ہوگی#

Related Articles

Back to top button