آزادکشمیر میں ڈینگی خوفناک صورتحال اختیار کرگیا‘سینکڑوں متاثر

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر)آزادکشمیر میں ڈینگی خوفناک شکل اختیار کرگیا۔ دارالحکومت مظفرآباد سب سے زیادہ متاثر، دارالحکومت کا علاقہ پلیٹ کا ہر گھر ہسپتال کا منظر پیش کرنے لگا۔ ڈینگی سے مظفرآباد شہر سب سے زیادہ متاثر نہ سپر ے ہوسکا، نہ ہی ڈینگی کے خلاف کوئی زور دار مہم چلائی جاسکی محکمہ صحت عامہ نے خاموشی اختیارکرلی عوام حالات کے رحم وکرم پرچھوڑ دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر میں ڈینگی وباء کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ جس کے باعث تقریباً ہر گھر میں ڈینگی کامریض موجود ہے ہسپتالوں میں جگہ کم ہونے اور مناسب علاج کی سہولیتیں نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں اپنے گھروں میں علاج کروا رہے ہیں۔ کیونکہ ڈینگی صرف دو ہفتہ تک رہتا ہے اس لیئے ہسپتالوں میں وہی مریض لائے جاتے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہوتی ہے کم متاثرہ لوگوں کو گھروں میں رکھ کر علاج کروانے کیلئے مجبور ہیں۔ ڈینگی کے مریضوں کیلئے حکومت کی جانب سے مفت کوئی ویکسین یا کوئی دوائی موجود نہیں معاشی بدحالی کے دور میں ڈینگی نے عوام کی کمر توڑ کررکھ دی ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈینگی پر قابوپانے کیلئے اقدامات عمل میں لائے جائیں۔