مظفرآباد
آزادکشمیر کے کسٹوڈین جائیداد متروکہ محمد خالد یوسف جج سپریم کورٹ تعینات
مظفرآباد (سید عباس گردیزی) آزاد کشمیر کے سینئر وکیل، کسٹوڈین محمد خالد یوسف چوہدری کو جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر تعینات کر دیا گیا ہے. سیکرٹریٹ محکمہ قانون و انصاف پارلیمانی امور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے. مسٹر جسٹس محمد خالد یوسف چوہدری قبل ازیں آزاد کشمیر کسٹوڈین کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے تھے. جہنیں سپرکورٹ آزاد کشمیر کی خالی آسامی پر وزیراعظم پاکستان، چیرمین کشمیر کونسل میاں محمد شہباز شریف کی منظوری کے بعد مستقل جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر تعینات کر دیا گیا ہے. تعیناتی پر سیون سٹار بلڈرز اینڈ کنسٹریکشن کمپنی کے چیرمین،چوہدری محمد رضوان نے مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ قانون و انصاف کی بالادستی میں جسٹس محمد خالد یوسف چوہدری اہم کردار ادا کریں گے.




