مظفرآباد

دہشتگردی نے، پھر سراٹھا لیا)اسلام آبادترلائی امام بارگاہ ومسجد میں دوران نماز جمعہ خودکش دھماکہ‘31شہید ‘150زخمی

اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 31فرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہوگیے ہیں۔اسلام آباد انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ ترلائی کی امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکے میں اموات کی تعداد 31 ہو گئی ہے جبکہ 169 زخمی ہو گئے ہیں۔ترجمان اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے بعد 169 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنھیں اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ جمعہ کو دھماکا امام بارگاہ  کے مرکزی ہال کے دروازےپر ہوا، جبکہ ابتدائی طور پر اس نوعیت کو خودکش حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور دھماکے کی نوعیت اور ذمہ دار عناصر کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔دھماکے کے فوری بعد اسلام آبادکےہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔اسلام آباد کے پمز، پولی کلینک اور دیگر ہسپتالوں میں زخمیوں کو لایا جا رہا ہے،وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر صحت کو ہدایت دی ہے کہ وہ زخمیوں کے علاج معالجے کی خود نگرانی کریں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری وزیرِ اعظم شہباز شریف  نے اسلام آباد دھماکے کی مذمت کی وزیر اعظم نےواقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے وزیر صحت کو ہدایت دی ہے کہ وہ زخمیوں کے علاج معالجے کی خود نگرانی کریں،صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے  وفاقی دارالحکومت میں دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے اپنے بیان میں صدرِ مملکت  نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور صبرِ جمیل کی دعا۔صدرِ مملکت نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا، زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کیا انہو ں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف جرم ہے،صدر زرداری نے کہاکہ قوم مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے،علاو ہ ازیں وزیراعظم  شہباز شریف نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی کی امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ذمے داران کے فوری تعین کی ہدایت کی ہے۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیر صحت کو خود نگرانی کرنے کا حکم دیا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھماکے کے ذمے داران کا تعین کر کے اُنھیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں شر پسندی اور بدامنی پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں امام بارگاہ کےمرکزی ہال اور باہر احاطے میں زخمیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ دھماکے میں عمارت بڑی حد تک محفوظ رہی البتہ مرکزی ہال کے  دروازے پر نقصان کے آثار ہیں ۔

Related Articles

Back to top button