مظفرآباد

ہٹیاں بالا، لبریشن فرنٹ کے زیراہتمام یاسین ملک رہائی ریلی کا انعقاد

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک گروپ کے زیر اہتمام رہائی یاسین ملک ریلی کا انعقاد جہلم ویلی کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا میں کیا گیا،ہٹیاں بالا پہنچنے پر جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنماء سردار امان خان اور دیگر کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا گیا،شرکاء یاسین ملک کی رہائی کے حق اور دیگر فلگ شگاف نعرے لگاتے رہے،بعد ازاں چڑوئی کے مقام پر یاسین ملک رہائی کانفرنس زیر صدارت عابد اعوان منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی رہنماء جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ سردار امان خان نے کہا کہ جہلم ویلی آمد پر لوگوں کا جوش و جذبہ اور محبت دیکھ کر دل خوش ہو گیا،اس تحریک کو پورے آزاد کشمیر میں منظم کریں گے،ہٹیاں بالا میں ریلی اور کانفرنس کا مقصد یاسین ملک کی رہائی کے حوالے سے آواز بلند کرنا تھا،پاکستان،ہندوستان اور جموں و کشمیر کی عوام سے اپیل کرتے ہیں کے یاسین ملک کو اس وقت ہماری ضرورت ہے 27 اکتوبر کو یاسین ملک کی رہائی کے لیے تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ کی طرف مارچ کر کے ثابت کریں گے کہ ہم یاسین ملک کے ساتھ کھڑے ہیں،اس کے بعد تمام سیکٹرز کی طرف مارچ کیا جائے گا،جموں و کشمیر کے عوام کا دو ٹوک مطالبہ ہے کہ یہ ریاست ہماری ہے اس پر اختیار بھی ہمارا ہونا چاہیے،جموں و کشمیر کے عوام کا معاشی استحصال کیا جا رہا ہے،پاکستان کی عوام کا حکومتوں پر کوئی اختیار نہیں ہے وہاں عوام ووٹ کسی کو دیتے ہیں اور نکلتے کسی اور کے ہیں،آزاد کشمیر پر اقتدار پر قابض لوگوں سے جان چھڑوانی ضروری ہے یہ ٹبر، قبیلے،برادری کی لڑائی نہیں ہے یہ اپنے حقوق کی لڑائی ہے،سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کو 2019ء میں نانی کا خواب یاد آتا تھا،تب انھیں کشمیر آزاد کروانا تھا اب 2025ء میں ان کو مہاجرین کی نشستوں کی گارنٹی دی جا رہی ہے،اس ریاست میں کسی الیکشن کی ضرورت نہیں ہے کتنے الیکشن ہوئے اس کا فائدہ کیا ہوا؟یہاں ایک ادارہ بھی کسی کام کا نہیں ہے،مراعات کے خاتمے پر ہماری لڑائی اس حکمران طبقے کے ساتھ تھی وہ مراعات کون استعمال کرتا ہے جو مراعات استعمال کرتے ہیں وہ اسلام آباد کی کوٹھیوں میں بیٹھے رہے لڑائی عوام اور پولیس کی ہوئی،اب الیکشن کے لیے نہیں ایک بااختیار ریاست کے لیے جدو جہد کرنی ہے نوجوانوں سے گزارش ہے کہ سچ بولا کرو کوئی تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہے،کسی کا کوئی حربہ ہمیں اس تحریک سے دور نہیں کر سکتا ہے،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ جہلم ویلی کے رہنماء سفیر عباسی نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کے کیوں ہمیں حق مانگنے پر گولیوں سے چھلنی کیا جا رہا ہے،اسلام آباد میں سردار امان کے خلاف مقدمہ درج ہوا ان کا کیا قصور ہے؟ ہم صرف اپنے حق کے لیے لڑ رہے ہیں،پی ٹی آئی کی رہنماء قرۃ العین نے کہا کہ ہم کشمیری نہ کبھی جھکے، نہ ڈرے اور نہ ڈریں گے ہم اپنے حق کے لیے جان دینے والے لوگ ہیں،سبطین حسین،خان عبدالسلام نے کہا کہ یاسین ملک وہ شخص ہے جس نے تحریک آزادی کو زندہ رکھا،آج کچھ لوگ کاغذ لہرا کر بولتے ہیں کے یہ انڈین ایجنٹ ہیں انکو بتانا چاہتے ہیں کے ہم کبھی دلالی،غلامی نہیں کر سکتے ہیں،حق ملکیت صرف آٹا،بجلی نہیں ہوتی،حق ملکیت کے لیے ایک ہی راستہ ہے وہ مقبول بٹ اور یاسین ملک کا راستہ ہے،جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ جہلم ویلی کے رہنماء ڈاکٹر مختار نے کہا کہ ایک وقت تھا جہلم ویلی کے لیے لوگ کہتے تھے کہ یہ لوگ مرے ہوئے ہیں لیکن اب جہلم ویلی میں تحریک ایک مرتبہ پھر اٹھنے کو ہے،لوگ اس طرف مائل ہونا شروع ہو گئے ہیں،سردار امان کو لوگ سننے کے لیے آئے ہیں ان کا خطاب لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے تمام آزادی پسند رہنما ہمارے ضلع جہلم ویلی آیا کریں تا کہ تحریک زندہ رہ پائے،جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نظریاتی نیلم ویلی کے رہنماء صداقت مغل کشمیری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ایک مقدمہ سردار امان پر درج کیا گیا جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،سردار امان کا کیا قصور ہے؟دلال اس دفعہ چمیاٹی میں دفن ہو گئے،ریاست کا بچہ، بچہ جان چکا ہے کے وہ دلال ریاست کا سودا کرنے والے تھے،سردار امان کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ ردج کیا گیا میں اعلان کرتا ہوں کے اگر کسی نے سردار امان کو ہاتھ لگایا تو ہم وہ ہاتھ کاٹ دیں گے تم ہاتھ لگا کر دیکھو پھر تمہیں آٹے،دال کا باؤ معلوم ہو جائے گا،جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک کی رہائی کے لیے اپنی کوشش جاری رکھے گی،یہ سہولت کار،امریکا کے دلال ہیں انکا اپنا کوئی نظریہ نہیں ہے،28 ستمبر کے روز سہولت کاروں نے سوشل میڈیا کا بلیک آؤٹ کروایا،اب سہولت کارچھپتے پھر رہے ہیں،آزادی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتی اسکے لیے جدو جہد کرنی پڑتی ہے،آج کے بعد ہم کسی کی دلالی نہیں کریں گے نہ ہی کسی ٹاوٹ کو اپنے قریب نہیں آنے دیں گے۔۔۔۔

Related Articles

Back to top button