آزادکشمیر حکومت کا 78واں یوم تاسیس 24اکتوبر کو منایا جائیگا

مظفر آباد(محاسب نیوز)ریاست جموں و کشمیر کی آزاد حکومت کے قیام کا 78واں یوم تاسیس 24اکتوبر کو منایا جائے گا اس روز آزاد کشمیر میں عام تعطیل ہوگی ۔ یوم تاسیس کی مرکزی تقریب مظفر آباد میں ہوگی پولیس کا چاک و چوبند دستہ سلامی دے گا، پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانے پڑھے جائیں گے تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر، عمارات کو چراغاں کیا جائے گامظفرآباد میں ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ نے آزاد کشمیر کے 78ویں یوم تاسیس کو شایان شان انداز میں منانے کے حوالے سے انتظامات کاجائزہ لینے کے لیے ضلعی آفیسران کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں یوم تاسیس 24 اکتوبر کو بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر آٹھ مقام میں منعقد کی جائیگی۔پولیس اورسکاؤٹ کے چاق وچوبند دستے قومی وریاستی پرچم کوسلامی دینگے۔آزادکشمیر حکومت کا78واں یوم تاسیس شایان شان انداز میں منانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔سرکاری آفیسران/ ملازمین، بلدیاتی نمائندگان، تاجران، وکلاء، صحافی اور طلباء وطالبات سمیت سول سوسائٹی بھرپور شرکت کریگی۔ آٹھ مقام شہر کو شایان شان طریقے سے مزین کرنے کیلئے صفائی ستھرائی اور بینرز کے علاوہ قومی وریاستی پرچم لگائے جائیں گے۔ طلباء میں دوڑ اور تقرری مقابلہ جات منعقد ہونگے۔بہترین پرفارمنس دیکھانے والوں کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ، شیلڈ عطا کیے جائیں گے۔ اجلاس میں ضلعی آفیسران، ترقیاتی محکموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی بینش جرال کی زیر صدارت آ زاد ریاست جموں وکشمیر کے 78ویں یوم تاسیس کی تیاریوں کے حوالے سے میٹنگ کاانعقاد کیاگیا،جس میں ایس پی جہلم ویلی سید عباس علی گردیزی، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی ممتاز اعوان، اسسٹنٹ کمشنر کامران خان،ایکسین برقیات نوید میر، ایم ایس ڈاکٹر یاسین،افسر مال عامر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل نصیر احمد سلہریا،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر عبدالغفورعباسی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسکیو 1122 خواجہ عمر رشید، ایس ڈی او برقیات محمد جابر،ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آ فیسر ظہیر عزیز، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سہیل مغل،محکمہ ہیلتھ ساجد عظیم، صدر انجمن تاجران فیصل گیلانی سمیت مختلف محکمہ جات کے آفسران نے شرکت کی،اجلاس میں طے پایا کہ مرکزی تقریب کا انعقاد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا میں کیا جائے گا، جہاں پر سائرن بجانے کے علاوہ پرچم کشائی کی جائے گی،پولیس کا چاک و چوبند دستہ سلامی دے گا، پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانے پڑھے جائیں گے تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر، عمارات کو چراغاں کیا جائے گا، میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی بینش جرال نے کہا کہ 24 اکتوبر یوم تاسیس کو شان و شوکت اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا،تمام سرکاری عمارات پر آزاد کشمیر اور پاکستان کے پرچم لہرائے جائیں گے، تمام محکمہ جات کے آفسران و ہلکاران اس دن کی اہمیت کو اجاگر کریں،24 اکتوبر ڈسٹرکٹ جہلم ویلی میں دن کا آغاز مساجد میں تحریک آزادی کشمیر کے شہداء اور مقبوضہ جموں کشمیر کے نہتے مسلمانوں کی آزادی، پاکستان کی سالمیت اور بقاء کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی، سکولوں کے طلباء وطالبات بھی یوم تاسیس کے پروگرام میں شرکت، تقریری مقابلہ جات میں حصہ لیں گے، بعد ازاں طلباء وطالبات کو چکوٹھی ایل او سی پر بریفنگ دی جائے گی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں بلڈ کیمپ لگایا جائے گا،ڈسٹرکٹ اور تحصیل لیول پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، 24اکتوبر یوم تاسیس کی اہمیت کومدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ اور تحصیل لیول پر انتظامات وتقریبات کی بھرپور تیاریاں کی جائیں،ڈپٹی کمشنر بینش جرال نے تمام محکمہ جات کو اپنی اپنی زمہ داریاں بھر پور انداز میں نبھانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔