بلدیاتی پنشنرز کو AGآفس کے ذریعے پنشن ادائیگی میں بورڈ رکاوٹ

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی) بلدیاتی اداروں کے پنشنرز کو اے جی آفس کے ذریعے پنشن کی ادائیگی کی راہ میں لوکل گورنمٹ بورڈ بڑی رکاوٹ بن گیا۔ تاحال حساب فہمی مکمل نہ کرسکا۔ جس کی وجہ سے وزیراعظم آزادکشمیر منظوری نہ دے سکے۔ پنشنرز کا شدید احتجاج لوکل گورنمنٹ بورڈ کے ذمہ داران سے فی الفور حساب فہمی مکمل کرنے کا مطالبہ تاکہ پنشنرز کو 11ماہ کی بقایا پنشن ادا ہو سکے۔ پنشنرز اس وقت شدید مسائل کا شکار ہیں جن کے گھروں میں فاقے تک نوبت جا پہنچی ہے ان غریب پنشنرز کا کوئی پرسان حال نہیں ہے پنشنر زنے وزیراعظم آزادکشمیر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے دیرینہ مطالبہ پنشنرز کی پنشن اے جی آفس کے ذریعے ادا کرنے کی تاریخی منظوری دی مگر سیکرٹریٹ لوکل گورنمٹ بورڈ ابھی تک حساب فہمی کا کام مکمل نہ کر سکا ہے جس کی وجہ سے پنشن کی ادائیگی میں تاخیر ہو رہی ہے پنشنرز مسائل سے دوچار ہو گئے ہیں پنشنرز مسائل سے دوچار ہو گئے ہیں پنشنرز خواجہ مقصود کے مطابق ہم احتجاج کریں گے۔ ذمہ دار لوکل گورنمنٹ بورڈ کی افسر شاہی ہو گی۔ \