مظفرآباد

صحافت، صحافتی اقتدار کا فروغ،حکومت ہر ممکن اقدام اٹھائے گی،فیصل راٹھور

مظفرآباد (پی آئی ڈی)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے دنیا نیوز (دنیا ٹی وی)کی 17ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی، تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ہمراہ موسٹ سینئر وزیر میاں عبد الوحید، وزیر حکومت جاوید بڈھانوی،بیورو چیف دنیا نیوز اسلم میر اور رپورٹر اقبال میر معروف سماجی رہنما میر ارشاد اور سینئر صحافیوں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔ بعد ازاں دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ دنیا نیوز آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی، سیاحت و ثقافت کے فروغ اور تحریکِ آزادی کی ترجمانی کو اپنی پیشہ ورانہ اساس سمجھتا ہے، دنیا نیوز کے صحافتی کردار کو سراہتے ہیں، دنیا نیوز نے ہمیشہ ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دیا ہے، صحافتی اقدار کو پروان چڑھانے پر دنیا نیوز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،حکومت صحافت اور صحافتی اقدار کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، انھوں نے کہا کہ دنیا نیوز کی سالگرہ کے موقع پر دنیا نیوز کی ٹیم کو تعمیری، احقاق پر مبنی اور پیشہ ورانہ صحافت کے تسلسل کو برقرار رکھنے پر بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں، مسائل بے شمار جبکہ وسائل محدود ہیں، تاہم حکومت تمام چیلنجز کے باوجود عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ اتحادی حکومت کی شراکت داری تو تھی لیکن اس حکومت کو عوام کی طرف سے پذیرائی حاصل نہیں ہو سکی تھی، موجودہ حکومت مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے، اب معاملات درست سمت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ صحت، سیاحت (ٹورازم) سمیت دیگر اہم شعبوں میں بہتری ناگزیر ہے، اگر یہ سیکٹرز اپنے قدموں پر کھڑے ہو جاتے ہیں تو بے روزگاری جیسے مسائل کا خاتمہ ممکن ہے، وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں، عوام کی حمایت حاصل ہو تو بڑے سے بڑا کام بھی ممکن ہے۔اس موقع پرتقریب میں سینئر وزیر میاں عبدالوحید، وزیر حکومت جاوید اقبال بڈھانوی، پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر، مبشر اعجاز، صدر پریس کلب مظفرآباد سجاد میر،سماجی شخصیت میر ارشاد احمد راجہ فاتح محمود الحسن چیرمین پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد کشمیر و فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام، سید غضنفر علی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد کشمیر، میر ریاض احمد نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد کشمیر، شاہد محمود وانی، صدر سنٹرل پریس کلب سجاد میر،سینیر صحافی جاوید ہاشمی،سینیر صحافی سید آفاق حسین، سینیر صحافی اسلم میر، سینیر صحافی ظہیر جگوال، سینیر صحافی سردار ذوالفقار، طارق نقاش، سید غضنفر علی شاہ، ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات محمد بشیر مرزا، اے ڈی اشتہارات محکمہ اطلاعات سید آصف حسین نقوی سمیت، عارف بہار، شہزاد لولابی، مسعود عباسی، فاروق مغل، مرزا شہزاد، عدیل احمد، نسرین شیخ،سردار عدنان، عبدالواجد خان، خواجہ عثمان حیدری، ہارون مظفر قریشی، پروگرامر محمہ اطلاعات سردار شمیم انجم عزیز، راجہ امجد، سینیر صحافی سہیل مغل، سینیر صحافی واجد خان دیگرصحافی برادی کے نمائندگان اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button