مظفرآباد

جسٹس غلام مصطفی مغل آج چیف الیکشن کمشنرعہدے کا حلف اٹھائیں گے

مظفرآباد(محاسب نیوز)قائم مقام صدر آزاد کشمیر نے وزیراعظم پاکستان کی ایڈوائس پر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفی مغل کو چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر تعینات کرنے کی منظوری دیدی جس کے بعد محکمہ قانون انصاف پارلیمانی امور و انسانی حقوق آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سے جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفی مغل کے بطور نئے چیف الیکشن کمشنر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نوتعینات چیف الیکشن کمشنر جمعہ کو سپریم کورٹ بلڈنگ مظفرآباد میں اپنے عہدے کا حلف لیں گے، چیف جسٹس آزادکشمیر جناب جسٹس راجہ سعید اکرم خان ان سے حلف لیں گے، یاد رہے کہ بدھ کے روز ایوان صدر آزاد کشمیر کو چیئرمین آزاد جموں وکشمیر کونسل(وزیراعظم پاکستان) کی جانب سے سابق جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفی مغل کے نام کی منظوری بذریعہ مکتوب ارسال کی گئی تھی یاد رہے کہ 26 جنوری کو وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر میں قائد حزب اختلاف شاہ غلام قادر نے مشاورت مکمل کرکے چیف الیکشن کمشنر کی خالی آسامی کو پر کرنے کے لئے تین سابق ججز کے ناموں کا پینل وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کیا تھا جن میں سابق ججز سپریم کورٹ جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفی مغل، جسٹس ریٹائرڈ خواجہ محمد نسیم اور سابق جج ہائی کورٹ جسٹس ریٹائرڈ سردار عبدالحمید خان کے نام شامل تھے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفی مغل کے نام پر اتفاق کرتے ہوئے آزاد کشمیر کیعبوری آئین 1974 کے تحت ایڈوائس صدر ریاست کو بھیجی تھی، یاد رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفی مغل قبل ازیں بھی چیف الیکشن کمشنر تعینات رہے بطور چیف جسٹس ہائی کورٹ، جسٹس سپریم کورٹ اور بطور چیف الیکشن کمشنر نیک نام معروف تھے۔

Related Articles

Back to top button