تازہ ترینمظفرآباد

روحانی پیشواء سہیلی سرکار کا 126واں عرس 13جنوری سے ہو گا

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی) آزادکشمیر کے معروف روحانی پیشوا حضرت سائیں سخی سہیلی سرکار کے عظیم الشان 126ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات 13جنوری2026سے شروع ہوں گی۔ 9روزہ عرس مبارک کی اختتامی دعا 21جنوری کو ہو گی۔ محکمہ اوقاف نے عرس مبارک کے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں گزشتہ روز محکمہ اوقاف کے ایڈمنسٹریٹر خواجہ اقبال وار نے عرس مبارک کے دوران محفل سماع مچ قوالی کے صدر صاحبزادہ یاسین اعوان عرف تولو باوا، صاحبزادہ عنایت کریم پیر صاحبزادہ سید نعمان حیدر گیلانی، تنویر اعوان کے ہمراہ میٹنگ کے بعد قوالی ہال لنگر خانہ کا دورہ کیا انتظامات کے جائزہ لیا اس موقع پر خواجہ اقبال وار نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے 27کروڑ روپے مالیت کے منصوبوں دفاترز اور لنگر خانہ کی تعمیر کا کام جاری ہے اگلے مرھلے میں قوالی ہال تعمیر کیا جائے گا جبکہ دربار عالیہ کی تعمیر آئندہ دو ماہ تک مکمہ ہو جائے گی وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور، وزیر اوقاف رفیق نیئر سیکرٹری اوقاف، چیف ایڈمنسٹریٹر کی سربراہی میں محکمہ اوقاف عرس مبارک کے دوران زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے گا قانون نافذ کرنے والے اداروں، ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیئے جائے گئے محکمہ اوقاف کے عملہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں محکمہ اوقاف نے 110کمروں پر مشتمل گیسٹ ہاؤس کی تعمیر کیلئے حکومت کو منظوری کی تحریک کر دی ہے۔

Related Articles

Back to top button