مظفرآباد

راجہ ثاقب مجید اور بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد خان مسلم لیگ ن میں شامل

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق امیدوار اسمبلی حلقہ کھاوڑہ ثاقب مجید راجہ اور وسطی باغ سے تعلق رکھنے والے بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد خان کی شمولیتی تقریب بڑے جلسہ عام کی شکل اختیار کرگئی ہزاروں افراد کی شرکت کشمیر ہاوس اور باغ سے آنے والے جلوسوں کی بدولت اسلام آباد میں ٹریفک جام ستارہ مارکیٹ میں پروگرام کی جگہ کم پڑ گئی دو ہال کھلوانے پڑ گئے پھر بھی مارکیٹ میں کھڑے ہوکر لوگوں نے خطاب سنا کارکنان کی پرجوش نعرے بازی پھولوں کی پتیاں نچھاور انجنئیر امیر مقام،شاہ غلام قادر،راجہ فاروق حیدر، مشتاق منہاس، نجیب نقی، بیرسٹر افتخار گیلانی،نورین عارف، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، اسد علیم شاہ نے ہار پہناے، شرکاء کے پرجوش نعرے،قائدین نے قائد محمد نواز شریف، وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی جانب سے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر انجنئیر امیر مقام نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی تعمیر و ترقی عوامی خوشحالی کے مشن کو آگے بڑھانے کا وقت آگیا ہے عوام کی جوق درجوق شمولیت یہ بتا رہی ہے کہ ن لیگ آزادکشمیر میں نوازشریف کے ویثرن کے مطابق خدمت کے لیے آرہی ہے آج ہزاروں لوگوں کی شمولیت یہ بتا رہی ہے کہ عوام کا اعتماد مسلم لیگ ن کے پاس ہے سبسڈی کیا چیز ہے پاکستان کے سارے وسائل کشمیریوں کے لیے حاضر نوازشریف کشمیریوں سے زیادہ کشمیریوں کی فکر کرتے ہیں آزادکشمیر کے لوگ جو چاہیں گے وہ دینگے انشائاللہ این ایف سی میں مستقل حصے سے جو وسائل ملیں گے اس سے تعمیر و ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی شاہ غلام قادر اور ان کی پوری ٹیم کی محنت سے نئے لوگ شامل ہوے جماعت مظبوط ہوئی آزادکشمیر میں جس ضلع میں جاتا ہوں ن لیگ اورراجہ فاروق حیدر خان کی تعمیر و ترقی کی لوگ گواہی دیتے ہیں شاہ غلام قادر اور راجہ فاروق حیدر اور اس ٹیم نے آزادکشمیر کے ہر ضلع میں ن لیگ کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے

Related Articles

Back to top button