مظفرآباد
مسلم کانفرنس کے زیراہتمام مظفرآباد میں احتجاجی ریلی کا انعقاد
مظفرآباد (سپیشل رپورٹر) یوم حق خودارادیت کے موقع پر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام دارالحکومت مظفرآباد میں ایک بڑی احتجاجی نکالی گئی اس ریلی کی قیادت مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنماؤں سجاد عباسی اور یاسر نقوی نے کی۔ اس ریلی میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء جلوس نے بھارت کے خلاف اور مسلم کانفرنس کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے سنٹرل پریس کلب کے سامنے جلسہ عام کی شکل اختیار کر لی اس احتجاجی ریلی سے مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنماؤں سجاد عباسی، یاسر نقوی نے کہا کہ حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے جو انہیں اقوام متحدہ نے دے رکھا ہے کشمیری ان بنیادی حق کو حاصل کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے کہا کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کشمیریوں کے بنیادی حق حق خودارادیت کے حصول کیلئے سرگرم عمل ہے اور پتھر مسجد سرینگر سے کشمیریوں کے حق خودارایت کیلئے جس تحریک کا آغاز کیا گیا تھا اور نیلہ بٹ کے مقام سے مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان نے کشمیریوں کے اسی بنیادی حق کے حصول کیلئے تاریخی جدوجہد کا آغاز کیا تھا جس کے نتیجہ میں آزادکشمیر کا یہ علاقہ آزاد ہوا لیکن مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے آج بھی آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔ مسلم کانفرنس کے ان رہنماؤں نے کہا کہ مسلم کانفرنس ہی وہ واحد جماعت ہے جس کے نزدیک اقتدار کوئی معنی نہیں رکھتا بلکہ تحریک آزادکشمیر اولین ترجیح ہے یہی وجہ ہے کہ مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان تواتر کے ساتھ میڈیا میں کشمیرپر بات چیت کر رہے ہیں سیمینارز میں کشمیر پر ہی بات چیت کر رہے ہیں۔





