مظفرآباد
زیرو پوائنٹ تا نیلم قلعہ روڈ کرنل آصف اعوان شہید کے نام منسوب

مظفرآباد (خبر نگار خصوصی) پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان شہید کی وطن عزیز کیلئے بے مثال خدمات قربانی اور شجاعت کے اعتراف میں زیرو پوائنٹ تا نیلم قلعہ مظفرآباد بائی پاس روڈ کو ان کے مقدس نام سے منسوب کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن جاریعوامی، سیاسی، سماجی حلقوں کا زبردست الفاظ میں خیر مقدم۔ لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان محکمہ جنگلات کے ریٹائرڈ رینج آفیسر الیاس اعوان کے صاحبزادے محکمہ شاہرات عامہ کے ایس ڈی او الطاف اعوان کے بھائی ہیں مشتاق جوش، عاصم صابر اعوان، ڈاکٹر لطف الرحمن، جہانگیر حسین اعوان، فاروق اشرف اعوان، خورشید اعوان عامر اعوان، سلیم اعوان و دیگر نے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف ایک عظیم سپاہی کو خراج عقیدت ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے قربانی وفاداری اور حب الوطنی کی روشن مثال ہے جو کہ اپنے شہدا کو کبھی بھی فراموش نہیں کرتی ہے۔




