وکلاء ظلم و ناانصافی کا شکار افراد کو انصاف دلانے میں کردار ادا کرتے ہیں، نعمان زرگر

مظفرآباد (محاسب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر یوتھ ونگ کے سینئر نائب صدر نعمان اعوان زرگر نے سنٹرل بارایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر راجہ ضیغم افتخار‘نومنتخب جنرل سیکرٹری مرتضیٰ میر‘نومنتخب جوائنٹ سیکرٹری فیصل اعوان سمیت دیگر عہدیداران کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وکلاء انتہائی تجربہ کار ہیں۔ سینٹرل بار میں ان کا انتخاب انتہائی خوش آئند ہے۔ وکلاء مظلوم طبقہ کو انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ نومنتخب عہدیداران سینٹرل بار کو روایات کے مطابق چلائیں گے۔ بنچ و بار میں بہترین تعلقات قائم رکھنے میں کردارا اد کرینگے۔ وکلاء کے مسائل حل کرائینگے۔ اور مظلوم طبقات کے حقوق کیلئے کردار ادا کرینگے۔ ہم نومنتخب صدر راجہ ضیغم افتخار‘نومنتخب جنرل سیکرٹری مرتضیٰ میر‘نومنتخب جوائنٹ سیکرٹری فیصل اعوان سمیت دیگر عہدیداران کومبارکباد دیتے ہیں اور ان کیلئے نیک تمناؤں کااظہار کرتے ہیں۔



