نیلم، چلہانہ میں خوفناک آتشزدگی، بیوہ خاتون کا دو منزلہ مکان جل کر راکھ

نیلم(بیورورپورٹ)وادی نیلم کے علاقے چلہانہ میں آتشزدگی سے بیوہ خاتون کا دو منزلہ رہائشی مکان جل کر خاکستر ہوگیا،لاکھوں روپے کا نقصان،بیوہ کی حکومت سے مدد کی اپیل،وادی نیلم کے زیریں علاقے چلہانہ میں گزشتہ روز راجہ شہزاد مرحوم کی بیوہ کے رہائشی مکان میں لگنے والی آگ نے پورے گھر کو جلا کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا،عمر بھر کی جمع پونجی چند منٹوں میں جل کر راکھ بن گئی پولیس کے مطابق رات کے آخری پہر میں لگنے والی آگ نے پورے رہائشی مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف رہے مگر آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے قابو نہ پایا جا سکا،مکان میں رہائشی معجزانہ طور پر بچ گئے،دوسری جانب بیوہ خاتون کا رہائشی مکان جل جانے کی وجہ سے وہ کھلے آسمان تلے آگئی،بیوہ نے حکومت اور این جی اوز سے اس کی مدد کی اپیل کی ہے۔۔۔