مظفرآباد

مہاجرین نشستوں کو ختم کرنے کا وعدہ ابھی تک وفا نہیں ہوا، شوکت نواز میر

مظفرآباد(خبر نگار خصوصی)شوکت نواز میر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ایک بار پھر صحت کارڈ کی بحالی کے لیے مزید پندرہ دن مانگنا عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ جس صحت کارڈ کو پندرہ دن میں بحال ہونا تھا،وہ مہینوں بعد بھی بحال نہ ہو سکا،جبکہ متاثرین کو مکمل معاوضہ نہیں ملا،کسی بے روزگار کو نوکری نہیں دی گئی اور اشرافیہ کی مراعات جوں کی توں قائم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کا وعدہ بھی ابھی تک وفا نہیں ہوا۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ آخر کون سا معاہدہ حل ہوا اور حکومت کس بنیاد پر کامیابی کے دعوے کر رہی ہے؟ شوکت نواز میر نے مطالبہ کیا کہ حکومت زبانی وعدوں کے بجائے عملی اقدامات کرے،ورنہ عوام کو حقائق سے باخبر رکھنے کے لیے احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button